میرپورخاص پریس کلب کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے میرپورخاص ورکنگ جرنلسٹ پینل کو مبارک باد کا سلسلہ جاری،

میرپورخاص == تحسین احمد خان میرپورخاص پریس کلب کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے میرپورخاص ورکنگ جرنلسٹ پینل کو مبارک باد کا سلسلہ جاری، آرائیں برادری کی نمائندہ تنظیم مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے صدر میرپورخاص ڈویژن غلام نبی آرائیں،صدر میرپورخاص چوہدری آصف آرائیں جنرل سیکرٹری وقاص رفیق آرائیں اور ذیشان سلیم آرائیں انفارمیشن سیکرٹری میرپورخاص ڈویژن نے اپنے وفد کے ہمراہ پریس کلب میرپورخاص پہنچ کر نو منتخب عہدیداروں صدر نذیر پہنور،نائب صدر اظہر کریم جیلانی،جنرل سیکریٹری عاطف بلوچ،فنانس سیکرٹری عاشق علی،جوائنٹ سیکرٹری شاہد خاصخیلی،اور پریس سیکرٹری اسلم بلوچ گورننگ باڈی کے ممبران محمد خالد، حاجی اسلم راجپوت،واحد پہلوانی،صدیق ساگر اور تمام پینل کے ممبران کو مبارک دی اور کنونشن حیدرآباد 2022 کے دعوت نامہ پیش کیا صدر نذیر پہنور نے مرکزی تنظیم آرائیاں کے بین الاقوامی آرائیاں کنونشن حیدرآباد 2022 میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا٭٭
میرپوررخاص(نمائندہ حرف نیوز ) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نیورکنگ وومین الائنس میرپورخاص کی درخواست پرتمام اداروں کو لیٹر لکھ اینٹی ہراسمٹ کے لیے اقدامات کرنے کے احکامات دے دیے لیٹر مختلف محکموں جن میں ایس ایس پی میرپورخاص ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈی ای او ہائیر سیکنڈیری ایجوکشن ڈی ای او پرائمری ایجوکشن و دیگر تمام وہ محکمے جہاں خواتین ورکر کام کرتی ہیں انکے لیے الگ واش روم کا انتظام کیا جائے اور اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی بنا کر عملی طور فنکشنل کیا جائے تاکہ خواتین بنا کسی ڈر و خوف سے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور میرپورخاص کا نام بھی ایسے شہروں میں شمار ہو جہاں خواتین کے حقوق کا مکمل خیال کیا جاتا ہے٭٭