ملزم ثمن نے اپنی بیٹی کی عمر کی ڈاکٹر عصمت طور پر بری نظر رکھ کر جعلی نکاح نامہ بنواکر بڑا ظلم کیا ہے۔جبکہ ملزم کی بیٹی عصمت کے ساتھ تعلیم حاصل کر چکی ہے


ولیس کی جانب سے سیتاروڈ سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ ڈاکٹر عصمت طور کی خودکشی واقعے میں فرار اہم ملزم ثمن سولنگی کی جدید سسٹم کے تحت تلاش جاری ہے۔پولیس نے آخری لوکیشن سمیت کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب

تک ملزم بارہ سمز اور دو موبائل سیٹ تبدیل کرچکا ہے۔ جبکہ سی ڈی آر اور دیگر جدید سسٹم کے ذریعے ملزم کو تلاش کیا جارہاہے۔دریں اثناء ڈی آئی جی حیدرآباد پیرمحمد شاہ نے کہا ہے کہ ملزم ثمن نے اپنی بیٹی کی عمر کی ڈاکٹر عصمت طور پر بری نظر رکھ کر جعلی نکاح نامہ بنواکر بڑا ظلم کیا ہے۔جبکہ ملزم کی بیٹی عصمت کے ساتھ تعلیم حاصل کر چکی ہے۔

https://e.jang.com.pk/detail/30613