ھمت مرداں مدد خدا ۔۔۔۔۔۔ ویل ڈن چوہدری محمد احسان بھٹہ سیکریٹری آئی اینڈ ایس سی گورنمنٹ آف پنجاب

تحریر ۔۔۔۔شہزاد بھٹہ

============================
جس طرح خطہ پنجاب دنیا کا زرخیز ترین علاقہ ھے اسی طرح اس میں بسنے والے بھی ذہین باھمت محنتی اور جفاکش ھیں مگر شرط یہ ھے کہ ان کو لیڈر کوئی قابل اعتماد دلیر محنتی ایمان دار مل جائے جو ان سے کام لے سکے ایسی ھی قیادت میں پنجابی دنیا کا بڑے سے بڑا اور مشکل ترین کام بھی کر جاتے ہیں ایسی بہت سی مثالیں دی جا سکتیں ھیں پاکستان کی بیورکریسی میں بہت سے ایسے نام ھیں جہنوں نے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی بڑی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیئے ھیں اور کوشش کی ھے کہ عوام کی بنیادی مشکلات و مسائل کو حل کیا جائے اور ان تمام تر سہولیات فراھم کی جائیں ایسے ناموں میں ایک نام چوہدری محمد احسان بھٹہ سیکریٹری آئی اینڈ سی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی گورنمنٹ آف پنجاب کا ھے جہنوں نے ہمیشہ اپنے فرائض کو ایک مشن سمجھ کر سرانجام دینے کی کوشش کی احسان بھٹہ نے جب سے سول سروس جوائن کی ھے تب سے انہوں نے اپنے فرائض منصبی کو خوش اسلوبی اور احسن انداز سے ادا کئے ھیں بلکہ مردہ محکموں میں جان ڈال دی ھے انہوں نے اپنی ٹیم ممبران سے بھر پور کام لیا اور ان کو خراج تحسین بھی پیش کرتے رھے ھیں

چوہدری احسان بھٹہ سیکڑیری ائی اینڈ سی گورنمنٹ اف پنجاب نے ہفتہ یکم جنوری کو سرکاری ملازمین کی سب سے بڑی کالونی وحدت کالونی لاھور کا سرپرائز وزٹ کیا اس موقع پر سیکڑیری احسان بھٹہ نے وحدت کالونی کے مختلف بلاکس پارک گول باغ اور وحدت جم میں ھونے والے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔احسان بھٹہ نے جب سے سیکڑیری آئی اینڈ سی کا چارج سنبھالا ھے وہ متواتر لاھور میں واقع سرکاری ملازمین کی رھائشی کالونیوں جن وحدت کالونی چوبرجی کوارٹر اور مختلف جی او آر وزٹ کرتے آئے ھیں انہوں نے وحدت کالونی میں جاری صفائی و دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے عملے کی کارگردگی کو سراھا اس دوران انہوں نے گول باغ وحدت کالونی میں واقع وحدت جم کو نئی اور جدید سہولیات فراھم کرنے اور گول باغ میں بچوں کے لیے جھولوں کی تنصیب پر محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ھمیں ایسے ھی اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے چاھیے اور وھاں موجود نوجوانوں سے بات چیت بھی کی ۔۔۔کلب کے ممبران نے سیکڑیری احسان بھٹہ کا کلب کی خراب حالت زار کو بہتر کرنے اور جدید سامان کی فراہمی پر خصوصی شکریہ ادا کیا


یاد رھے کہ سیکڑیری کے پہلے وزٹ کے موقع پر ممبران نے درخواست کی تھی کہ کلب کی موجودہ خراب کو بہتر بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں ۔۔۔اس پر سیکڑیری احسان بھٹہ نے نوجوان کھلاڑیوں کو یقین دلایا تھا کہ اپ کے جائز مطالبات کو جلد پورا کیا جائے گا انہوں نے اس سلسلے میں ایس ڈی او وحدت کالونی کو اس سلسلے میں موقع پر ضروری ہدایت دیں جس پر کلب کے ممبران نے سیکڑیری کا شکریہ ادا کیا۔۔ وحدت کالونی کے عملے نے چند ماہ میں جم کی ازسرنو مرمت اور ورزش کے لئے جدید سازوسامان مہیا کیا اور وحدت کالونی میں واقع گول باغ اور فلٹر پلانٹ میں ضروری امور کو ازسر نو ٹھیک کر دیا اس موقع پر موجودہ وحدت کالونی کے رہائشیوں نے بتایا کہ یہ کسی بھی سیکڑیری ائی اینڈ سی کی جانب سے وحدت کالونی و دیگر سرکاری کالونیوں کے اچانک دورے کرنے اور درپیش مشکلات کو دور کرنے اور معاملات کی خود نگرانی بڑی خوش آئند اقدام ھیں جس کی وجہ سے ان کالونیوں کی حالت میں بہتری انی شروع ھوئی ھے ورنہ صفائی وغیرہ نہ ھونے کی وجہ سے کالونی فلیتھ ڈپو نظر اتی تھی کالونی کے رہائشیوں نے سیکڑیری کا شکریہ ادا کیا