جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے طلباء کو کامیابی کی راہ دکھائی

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے طلباء کو کامیابی کی راہ دکھائی

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ شعبہ ویژول اسٹڈیز کے گریجویٹس کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ معاشرتی اور ثقافتی میراث کو بھرپورطریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ دوروزہ ”سالانہ ڈگری شو2021 ء“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کی انچارج تانیہ ناصر نے کہا کہ شعبہ کے طالب علموں نے مختلف بین الاقوامی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ خالد عراقی نے کہا کہ شعبہ ہذا کے قابل اساتذہ اور تخلیقی اذہان سے بھرپور طلبہ پیشہ ورانہ زندگی میں قدم رکھ کر نہ صرف شعبہ ہذا بلکہ پورے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کررہے ہیں۔ آرٹ اور ڈیزائن کے پاس ہونے والے طلبہ یقینا معاشرے کے منفرد افراد میں شمار کئے جاتے ہیں صنعت سے وابستہ طلبا نے جدت فکر کے ساتھ نیا رجحان متعارف کرایا ہے۔پاکستان کا کلچر ہماری ثقافتی میراث ہے،یہ بات خوش آئند ہے کہ ہمارے ڈیزائنرز اور آرٹسٹ پاکستانی کلچر سے ہم آہنگ ڈیزائن اور پروڈکٹ کو جدید احساس فکر سے روشناس کررہے ہیں جس سے ہماری ثقافت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ تانیہ ناصر اس موقع پر کہا کہ شعبہ کے گریجویٹ طالب علموں کا اوسطاً ایمپلائمنٹ ریٹ 90% فیصد سے زائد ہے جوکہ شعبہ کی نمایاں کارکردگی کا بین ثبوت ہے۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کے آرٹ ورک کی نمائش میں پروفیشنل فیلڈ کے ایکسٹرنل ایگزامنرنے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے110 گریجویٹس ہونے والے طلبہ جس میں شعبہ فارئن آرٹس،گرافک ڈیزائن،فلمز،ٹیکسٹائل ڈیزائن،اسلامک آرٹ اور انڈسٹریل ڈیزائن کے طلبہ شامل ہیں کا جائزہ لیا۔گرافک ڈیزائن پروگرام میں 20طلبہ گریجویٹ ہوئے، فلم پروگرام کے21طلبہ،فائن آرٹس سے 08 طلبہ، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ پروگرام سے17 طلبہ،آرکیٹیکچرپروگرام سے 16، اورانڈسٹریل ڈیزائن کے 08 طلبہ گریجویٹ قرارپائے۔جبکہ سیرامک اینڈ گلاس اور اسلامک آرٹ میں ایک ایک طالبعلم گریجویٹ قرارپایا۔
https://e.jang.com.pk/detail/25694%22
=============================================

ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی کے مطا بق بی ایس فرسٹ ایئر اور بی ایس تھرڈ ایئر مارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پرہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں،ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس04 تا10 جنوری2022 تک صبح10:00 تادپہر 3:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں، طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کاؤنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کاؤنٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کاؤنٹر واقع جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر صائمہ اخترکاکہنا تھا کہ کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پرطلبہ کی سہولت کے پیش نظر ہر طالب علم کے فیس واؤچر پر فیس جمع کرانے کی تاریخ درج کی گئی ہے۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فیس واؤچر پر درج تاریخوں میں اپنی داخلہ فیس جمع کرانے کو یقینی بنائیں تاکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے مطابق مجمع سے گریز کیا جاسکے۔