عدنان صدیقی 2022 کی پہلی میم بن گئے

سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی سوشل میڈیا پر نئے سال کی پہلی وائرل پاکستانی میم بن گئے ہیں۔
سال2021 کے اختتام پر عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہوئی تھی۔
اس ویڈیو میں عدنان صدیقی کسٹم حکام کی جانب سے ضبط شدہ شراب کی بوتلیں توڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے اس ویڈیو میں یہ بھی بتایا تھا کہ یہ تمام تر سامان ملک میں اسمگل ہوا جوکہ غیر قانونی ہے۔ اداکار کو کسٹم حکام کی جانب سے اُٹھائے گئے اس اقدام کو سراہنے پر سوشل میڈیاصارفین کا ملا جلا سا ردِعمل دیکھنے میں آیا تھا۔تاہم، دو دن بعد آج اس وائرل ویڈیو سے عدنان صدیقی کی ایک تصویر وائرل ہو گئی ہے اور یہ 2022 میں پاکستانی سوشل میڈیا کی پہلی وائرل میم بن گئی ہے۔