اسپائیڈرمین کو مداحوں کی نا قابلِ یقین محبت دیکھ کر رونا آگیا

ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہالینڈ جنہوں نے فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ میں اسپائیڈرمین کا کردار ادا کیا ہے، فلم کے پریمیئر پر مداحوں کی نا قابلِ یقین محبت دیکھ کر رو پڑے۔

اس ہفتے کے آغاز میں فلم’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کےپریمیئر کے بعد اداکار ٹام ہالینڈ اپنے جذبات پر قابو نہیں کرسکے اور کیمرے کے سامنے ہی رو دیے۔

اداکار کی روتےہوئے اور مداحوں سے جذباتی گفتگو کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
خیال رہے کہ فلم ’اسپائیڈرمین: نو وے ہوم‘ جس کا دنیا بھر میں مداحوں کو بے تابی سے انتظار تھابالآخر 17 دسمبر کو ریلیز ہونےوالی ہے۔
اسی حوالے سے لاس اینجلیس میں فلم ’اسپائیڈرمین: نو وے ہوم‘ کے پریمیئر کی تقریب اس ہفتے کے آغاز میں منعقد کی گئی تھی۔