جیٹھا لال کی بیٹی نے اپنی شادی پر سفید بال کیوں نہیں چُھپائے؟

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے مرکزی کردار جیٹھا لال کی بیٹی نے اپنی شادی پر اپنے سفید بالوں کو چُھپایا نہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کے چرچے شروع ہوگئے۔

جیٹھا لال کا کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار دلیپ جوشی کی بیٹی اپنی شادی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں، اُنہوں نے حال ہی میں ایک روایتی گجراتی تقریب میں شادی کی۔

بھارتی اداکار کی بیٹی نے اپنی شادی کی تقریبات میں سفید بالوں کو نہیں چُھپایا اور اپنی سادگی کی وجہ سے اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی شادی کے فوٹوگرافر کی طرف سے دلیپ جوشی اور اُن کی بیٹی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
ان تصاویر پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے سفید بالوں کو نہ چھپانے کے لیے شکریہ۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ نے ثابت کردیا ہے کہ خود پر یقین رکھنا خوبصورت ہونے کا ثبوت ہے۔‘
تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اپنی شادی پر دلہن کے لیے اپنے سفید بالوں کو دِکھانا بہت ہمت کی بات ہے اور میں ان کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ بھارتی اداکار دلیپ جوشی (جیٹھا لال) کی بیٹی کے بال سفید ہیں اور اُنہیں نے اپنی شادی پر اپنے بال ڈائی کرنے کے بجائے، سفید بالوں کو ہی ترجیح دی اور ہر تقریب میں اُن کے سفید بال نمایاں نظر آئے۔