صدر ریڈ پاکستان نمیرہ محسن خطہٴ خلیج کی جانب سے قطر ٹیم کا اعلان ۔ چئیرمین فرخ ڈال اور پیٹرن ان چیف ائیر مارشل مسعود اختر صاحب کا افتتاحی تقریب سے خطاب


سعودی عرب ( لینا خان)صدر ریڈ پاکستان نمیرہ محسن خطہٴ خلیج کی جانب سے قطر ٹیم کا اعلان ۔ چئیرمین فرخ ڈال اور پیٹرن ان چیف ائیر مارشل مسعود اختر صاحب کا افتتاحی تقریب سے خطاب۔

پاکستان خطہٴ خلیج کی جانب سے بتاریخ 28 نومبر 2021 کو تار برقی پرالخبر شہر میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب کا مقصد
ریڈ پاکستان قطر کا آغاز کرنا تھا۔ریڈپاکستان جو کہ اب عالمی اڑان بھرنے کو پر پھیلا رہا ہے کے قافلے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم خیال لوگ ملتے جا رہے ہیں۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد قطر اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ریڈ پاکستان کی جانب سے ایک تعارفی ویڈیو پیش کی گئی جس میں فورم کی کامیابیوں کو مختصراً دکھایا گیا۔مسز وردہ رضا (جنرل سیکرٹری خلیج آر پی) نے تقریب کا آغاز تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کیا اور گلف ٹیم کے گزشتہ پانچ سالوں کی شاندار کارکردگی کو مختصر پیرائے میں پیش کیا۔ محترمہ سیدہ ذنیرہ ذوالنون( میڈیا ہیڈ خلیج اور فارچیون ٹاک کی سربراہ) نے براہ راست تقریب کا باقاعدہ آغاز مہمان اعزازی ائیر مارشل (ریٹائرڈ) جناب مسعود اختر کی تقریر سے کیا۔ انہوں نے قطر کی ٹیم کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور پڑھنے کی عادات کو فروغ دینے پر زور دیا۔انہوں نےاپنے غیرمعمولی اور شاندار پیشہ وارانہ فضائیہ میں گزرے قابل فخر لمحات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کتاب بینی کو اپنی کامیابی کی کنجی سمجھتے ہیں۔ جناب فرخ دال (چیئرمین،ریڈ پاکستان ) نے قطر کی ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانی معاشرے میں کتب بینی اور لائبریری کےاستعمال کے فقدان پر روشنی ڈالی اور اس سے وابستہ کچھ آنکھیں کھول دینے والے اعدادو شمار پیش کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے لائبریریوں کے استعمال اور پڑھنے کے وسائل کو کیسے بڑھایا جائے۔دنیائے عرب کے مایہ ناز مبلغ دین ڈاکٹر خالد الدوسری (سفیر ریڈ پاکستان، سعودیہ) نےبھی اس دلکش تقریب میں شرکت کی اور اپنے پیغام کا آغاز قرآن کی پہلی وحی “اقرا” سے کیاجس کا مطلب ہے پڑھ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن کے اس ابتدائی پیغام کو ہمارے معاشروں میں دوبارہ زندہ کرنے اور نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معیشت اور سماجی و سیاسی شعبوں سمیت زندگی کے ہر شعبے میں اوج کمال حاصل کیا جا سکے۔
اس متاثر کن اقدام پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والے دیگر شرکاء میں شاہد محمود بھٹی (چیئرمین سوہنی دھرتی قطر)، شبیر صدیق (یوتھ ٹرینر سوہنی دھرتی اور ایک فنکار)، محمد عثمان اکرم (صدر آر پی، سعودی عرب)، سید فہیم الدین (چیئرمین بہبود پاکستان قطر) اور ام کلثوم (صدر آر پی، گلگت بلتستان/ سربراہ 50 کتابوں کا سالانہ مقابلہ)شامل تھے۔
صدر خطہ خلیج سیدہ نمیرہ محسن نے باضابطہ طور پر قطر کی ٹیم شاہدہ خان (صدر آر پی، قطر) صوبیہ عارف (نائب صدر آر پی قطر)، حسن علی (جنرل سیکریٹری قطر)، عظمیٰ انصاری (ترجمان قطر)، اسفند یار انصاری (لٹریسی ہیڈ قطر) فرزانہ صفدر (مواد کی مصنفہ قطر)، عائشہ عارف (طالب علم سفیر قطر) کا اعلان کیا۔ٹیم ممبران نے تنظیم میں اپنی تقرری کا شکریہ ادا کیا اور اس عظیم مقصدکے حصول کے لیے اپنے ثابت قدم رہنے کا یقین دلایا۔ قطر سے ٹیم کے اراکین نے معاشرے کی بہتری میں کتب بینی کےاہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اس مقدس مقصد کو منظم اور پیشہ ورانہ انداز میں پھیلانے کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر ایک ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں پڑھنے کے حوالے سے ناظرین کو معلوماتی پیغام دیا گیا جو کہ پاکستان انٹرنیشنل سکول قطر کی ایک استاد اور اس کی طالبہ کے درمیان شاعرانہ مکالمہ تھا اور فرزانہ صفدر نے لکھا تھا۔
صدر خطہ خلیج نے اختتامی کلمات میں چئرمین فرخ ڈال کی بہترین قیادت کو سراہااور خلیج ٹیم کے تمام ممبران کو اس بہترین تقریب کے انعقاد پرمبارکبادپیش کی۔ انہوں نے خاص طور پر سوہنی دھرتی کے بے لوث تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ریڈ پاکستان کی اس تقریب میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور سراہا ۔