قومی ویمن کرکٹرز زمبابوے سے وطن پہنچ گئیں

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے بعد زمبابوے سے وطن واپس پہنچ گئی، قومی ٹیم 3 دن قرنطینہ میں رہے گی۔

قومی ویمن ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے زمبابوے میں تھی لیکن کورونا خطرات اور سفری بندشوں کے باعث ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کو ختم کردیا گیا۔
ایونٹ منسوخ ہوجانے کے بعد قومی ویمن کرکٹر زمبابوے سے براستہ عمان اور وطن واپس پہنچی ہیں ۔