بابر اعظم کو PSL میں بھی کپتانی مل گئی، پہلی مرتبہ قیادت کریں گے

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں بتایا کہ بابر اعظم پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔
قیادت ملنے کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آئندہ سیزن میں بھی بہترین کھیل پیش کریں۔