سندھ کے معروف تعلیمی ادارے دی زیبسٹ اسکول و کالج کے زیر اہتمام سائنس و آرٹس نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

میرپورخاص تحسین احمد خان == =سندھ کے معروف تعلیمی ادارے دی زیبسٹ اسکول و کالج کے زیر اہتمام سائنس و آرٹس نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر فیصل خان زئی نے ربن کاٹ کر سائنسی نمائش کا آغاز کیا اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ اختتامی تقریب انعامات کے مہمان خصوصی ممتاز ماہر قانون و انسانی حقوق کے علمبردار۔سابق وفاقی وزیر انصار برنی ایڈوکیٹ تھے۔ انصاربرنی نے زیبسٹ کالج میرپورخاص میں ہونے والی سائنسی نمائش کو قابل فخر قرار دیا اور سائنسی نمائش میں پوزیشن لینے والے طالب علموں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اس موقع پر اپسما ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے جنرل سیکرٹری مصطفی بگھیو۔ معروف سماجی شخصیت آفتاب حسین قریشی۔ محترمہ کنول اعجاز۔ڈاکٹر اسلم۔فرحان قریشی۔شاہ پارہ۔ شمائلہ جٹ۔حسن زئی۔حاکم کھوسو۔ والدین اور طالب علموں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تمام معزز مہمانوں کو زیبسٹ کالج کے پرنسپل معید اسلم نے خوش آمدید کیا اور اجرک کے تحائف پیش کئے انصار برنی نے طالب علموں کے تیار کردہ سائنسی و آرٹس ماڈلز کو شاندار قرار دیا اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور یقیناً اساتزہ کی بہترین رہنمائی کے بغیر یہ سب کچھ ناممکن ہے لہذا طالب علموں کو چاہیئے کہ اپنے اساتذہ کا احترام کریں اور ان سے زیادہ سے زیادہ رہنمائی حاصل کریں ٭٭