آرائیں کمیونٹی رجسٹرڈ پاکستان کے دو سال مکمل ہونے کی خوشی میں آرائیں کمیونٹی سعودی عرب چیپٹر کے زیر اہتمام الریاض میں سینئیر سیکرٹری میاں یاسر کی رہائش گاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا


ریاض ( ناظم علی عطاری) آرائیں کمیونٹی رجسٹرڈ پاکستان کے دو سال مکمل ہونے کی خوشی میں آرائیں کمیونٹی سعودی عرب چیپٹر کے زیر اہتمام الریاض میں سینئیر سیکرٹری میاں یاسر کی رہائش گاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداروں اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی اور کیک بھی کاٹا تقریب کا آغاز رب جلیل کے بابرکت نام سے کیا گیا بعدازاں تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے آرائیں کمیونٹی سعودی عرب چیپٹر کے صدر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں مقیم آرائیں برادری کے افراد کی فلاح و بہبود سمیت دیگر مقامی برادریوں کے ساتھ ملکر سعودی عرب اور پاکستان میں فلاحی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے اور آپس میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی اشفاق احمد چوہدری نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر تمام عہدیدارن اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تقریب سے آرائیں کمیونٹی سعودی عرب چیپٹر کے نائب صدر حاجی اعجاز احمد نے دو سال مکمل ہونے پر تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی حالات سے متاثرین کی بحالی کے لیے آرائیں کمیونٹی تنظیم اپنی استعداد کے مطابق اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے حاجی اعجاز احمد نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ” آرائیں کمیونٹی سعودی عرب میں تنظیم سازی کا دائرہ کار پھیلانے کے لیے بھر پور جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا تقریب سے ایڈیشنل سیکرٹری لطیف چوہدری ؛ سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں زاہد ؛ سینئیر سیکرٹری میاں یاسر ، سیکرٹری خزانہ میاں شہباز اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے آرائیں کمیونٹی تنظیم کے تعاون کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کا عزم کیا تقریب کے آخر میں پاکستان سمیت سعودی عرب اور امت مسلمہ کی خوشحالی ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی