پی ٹی آئی میرپورخاص کی جانب سے سول اسپتال کی نئی عمارت میں مکمل منتقلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا

میرپورخاص( تحسین احمد خان ) پی ٹی آئی میرپورخاص کی جانب سے سول اسپتال کی نئی عمارت میں مکمل منتقلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، احتجاج میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سول اسپتال کی پرانی عمارت میں دل کی بیماریوں کا وارڈ اور ایمرجنسی وارڈ کیا جائے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضلعی صدر آفتاب قریشی، اعجاز رندھاوا، عبدالرزاق سومرو اور دیگر کی قیادت میں پرانے سول اسپتال سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں سول سوسائٹی کے مسعود عباس، تاجروں کے نمائندے کامران میمن اور دیگر نے بھی شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سول اسپتال کی نئی عمارت میں منتقلی کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم ہمارا مطالبہ میرپورخاص کے عوام کیلئے ہے کہ سول اسپتال کی پرانی عمارت میں دل کی بیماریوں کا وارڈ اور ایمرجنسی وارڈ قائم کیا جائے کیونکہ دل کی بیماریوں کے مریض اور حادثات کے شدید زخمیوں کو شہر سے دور نہیں لے جایا جا سکتا انھوں نے کہا کہ نیو سول اسپتال شہر سے پانچ کلو میٹر دور ہے اور غریب آدمی کو اسپتال جانے کیلئے دن کے اوقات میں یک طرفہ کرایہ تین سو روپے اور رات کے اوقات میں یک طرفہ کرایہ پانچ سو روپے ادا کرنا پڑتا ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ پرانے سول اسپتال کی عمارت آٹھ ایکڑ پر محیط ہے اس کو پیپلزپارٹی کی حکومت کہیں اسے اونے پونے فروخت نہ کر دے اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سول اسپتال کی پرانی عمارت میں دل کی بیماریوں کا وارڈ اور ایمرجنسی وارڈ قائم کیا جائے دیگر صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤکیا جائے گا اس موقع پر مظاہرین شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے٭٭