سجاول کا مختیارکار لاپتہ ہوگیا۔ ڈیوٹی سے غائب موبائل بھی بندملنے لگا، ڈی سی سجاول نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی

سجاول: ) سجاول کا مختیارکار لاپتہ ہوگیا۔ ڈیوٹی سے غائب موبائل بھی بندملنے لگا، ڈی سی سجاول نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی ، رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سجاول محمد اسماعیل میمن نے مختیارکارسجاول عمران خان جسکانی کو ضلع سے جبری بے دخل کرتے ہوئے سینئرمیمبر بورڈ آف روینیو سندہ سے سجاول میں نئے مختیارکار کی مقرری کی سفارش کی ہے ، لیٹر میں ڈی سی سجاول نے لکھاہے کہ مختیارکار عمران خان جوکھیو کئی روز سے ڈیوٹی سے لاپتہ ہے اور اس کا موبائل فون بھی بند مل رہاہے ، جبکہ ایف آئی اے کراچی کی جانب سے سرکاری و غیرسرکاری ملازمین کے خلاف کرپشن کی ایف آئی آر نمبر پچپن بٹہ دوہزار اکیس درج کی ہے جس میں مختیارکار عمران خان جسکانی کا نام بھی شامل ہے ،اس لئے اسے فوری طورپر جبری بے دخل کیاجارہاہے ، سجاول میں فوری طورپر نئے مختیارکار کی مقرری کی درخواست کی گئی ہے ۔