ایڈیشنل کمشنر میرپورخاص ڈاکٹرعلی نواز بھوت نے کہا ہے کے ہر سطح پر لوگوں تک پیغام رسائی کا سلسلا شروع کیا جائے

میرپورخاص (.تحسین احمد خان ) ایڈیشنل کمشنر میرپورخاص ڈاکٹرعلی نواز بھوت نے کہا ہے کے ہر سطح پر لوگوں تک پیغام رسائی کا سلسلا شروع کیا جائے تاکہ لوگ 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں ایم آر ویکسینیشن کی ٹیموں سے مکلمل تعاون کریں. اس مھم کے دوران پیدائش سے پانچھ سال تک کے بچوں کو قطرے بھی پلائے جائیں. اس امر کا اظہار انہوں نےڈویژنل ٹاسک فورس پولیو مھم اور 15 سے 27 نومبر2021 تک جاری رہنے والی خسرہ اور روبیلا ( ایم آر) کیچ اپ مہم کی کار کارکردگی کے حوالے سے وڈیو کانفرنس کے ذریعے کمشنر آفیس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا. انہوں نے کہا کے ہدف کو پورا کرنے کے لیئے مکمل کوششیں کی جائیں مھم کے دوران سرکاری تربیت یافتہ عملے کو مھم میں شامل کیا جائے. کوتاہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی.

اس موقعے پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عا لم آزاد نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کے مھم کے دوران پورے ملک سمیت میرپورخاص میں 15 نومبر سے 27 نومبر 2021 تک 12 دن کے لیئے مھم شروع کی جائے گی مہم کا بنیادی مقصد خسرہ اور روبیلا( ایم ار) کے کیسز کو کم کرنا ہے ہر لیول پر ٪100 کوریج کرنی ہے کوشش کی جائے گی . اس مہم کے دوران پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے. ڈسٹرکٹ سے یوسی لیول تک مھم کی نگرانی کی جائے گی مقرر سینٹرز پر (ایم آر) اور روٹین ویکسینیشن کی جائے گی. اسکولوں مدرسوں اور رہائشی علاقوں میں آگاہی سیشن کرائے جائیں گے. موبائل ٹیمیں پسماندہ رہائشی علائقوں اور ضرورت والی جگہوں پر کام کریں گی. اسکولوں، مدرسوں اور رہائشی علائقوں میں بچوں کو ویکسین کی جائے گی. میرپورخاص ڈویژن کے لیئے( ایم ار) ٹارگیٹ 1829832 اور پولیو کا ٹارگیٹ 751831 مقرر کیا گیا ہے . کمپین کے دوران 112 یونین کائونسل 18 تعلقوں کو کور کیا جائے گا. اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت علی میمن، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نواز سوہو نےا پنے اپنے اضلاع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کے جو پلان بنایا گیا ہے اس کے لیئے تیاری مکمل کی گئی ہے. اس موقع پر نعیم ملاح نے بتا تے ہو ئے کہا کے مھم کی آگاھی کے لیئے پرنٹ، الیکٹرانک، سوشل میڈیا سمیت ہر سطح پر آگاہی مھم چلائی جا رہی ہے. اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر یوسف، ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی امتیاز کلہوڑو، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمینٹ، شحاب الدین میمن سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.