ضلع وسطی میں ماہ اکتوبر میں گراں فرشوں پر 129 دکانداروں پر 8 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے – طحہ سلیم

گراں فروشی کے مرتکب 115 دکانداروں کو تنبیہ کی گئی – طحہ سلیم

ضلع وسطی میں اکتوبر کے پہلے یفتے میں 32 غیر قانونی طور پر تعمیر عمارتوں کو مسمار کیا گیا – طحہ سلیم
12 غیر قانونی طور پر تعمیر عمارتوں کو سیل کیا گیا جبکہ 5 غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارتوں کے خلاف FIR درج کرائی گئی – طحہ سلیم
مورخہ 07/نومبر 2021 ء


کراچی ((. )) ڈپٹکمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی سربراہی میں ضلع وسطی میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشن دوران ماہ اکتوبر میں گراں فروشی کے مرتکب 129 دکانداروں پر 8 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 115 دکانداروں کو تنبیہ کی گئی جبکہ ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والی 32 عمارتوں کو مسمار کیا گیا جبکہ 12 غیر قانونی طور پر تعمیر عمارتوں کو سیل کیا گیا اور 5 ایف آئی آر درج کرائی۔امید کی جارہی ہےکہ اگر اسی طرح غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہی تو بہت جلد ضلع وسطی میں رہنے والے شہری غیر قانونی سرگرمیوں سے نجات حاضل کر سکیں گے
عالمگیر سیفی
پبلک ریلیشن آفیسر
ڈپٹی کمشنر سینٹرل
پریس ریلیز
ڈپٹی کمشنر سینٹرل سےFBATI کے وفد کی خصوصی ملاقات،
پبلک پرائیویٹ اشتراک کے بغیر صنعتی اورتجارتی ترقی ممکن نہیں،
فیڈرل بی ایریا کے صنعت کاروں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا
ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی جانب سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی،
ضلعی انتظامیہ تاجروں،صنعت کاروں اور عوام کے درمیان باہمی تعاون کومضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی FBATI کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
مورخہ؛۔07 / نومبر 2021 ؁ء
کراچی( )ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم سے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چار رکنی وفد نے گزشتہ روز انکے دفتر میں خصوصی ملاقات کی اس موقع پر FBATI کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم کو ٖفیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا کے مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے فیڈرل بی ایریا کے صنعت کاروں کو مسائل حل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سینٹرل کی جانب سے ہر ممکن اقدام کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صنعت کار کسی بھی ملک کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تاجروں، صنعت کاروں اور عوام کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ صنعتی کاروبار بلاتعطل جاری رہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسطی طحہٰ سلیم نے صنعت کاوں کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی

عالمگیر سیفی
پبلک ریلیشن آفیسر (ڈپٹی کمشنر سینٹرل)