قصور( میاں خلیل صدیق آرائیں سے )نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی پولیس لائن آمد،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے اے ایس آئی اکبر اعوان اور کانسٹیبل غلام رسول کے گھر آمدلواحقین کے ساتھ ملاقات کی ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی


قصور( میاں خلیل صدیق آرائیں سے )نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی پولیس لائن آمد،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے اے ایس آئی اکبر اعوان اور کانسٹیبل غلام رسول کے گھر آمدلواحقین کے ساتھ ملاقات کی ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، اور شہیدوں کے بچوں کو پیار کیا۔احتجاج کے دوران شدید زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق کے ڈی پی او قصور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، انہوں نے پولیس لائن کا دورہ کیا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے جنرل سلامی دی۔ ڈی پی او قصور نے یادگار شہداء پولیس پر پھولوں کے ہار چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، ان کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اسفاق حسین کاظمی اور آر آئی پولیس لائن اور دیگر سٹاف موجود تھا۔ ڈی پی او قصور نے پولیس لائن میں مختلف دفتر اور جوانوں کی رہائشی بیرکس اور میس کا وزٹ کیا۔ ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے سادھوکی کے مقام پر ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اے ایس آئی اکبر اعوان اورشہید کانسٹیبل غلام رسول کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، شہید وں کی فیملی سے ملے بچوں کو پیار کیا اور ان کی ویلفئیر کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی کی یقین دہانی کروائی، ڈی پی او قصور احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے ایس آئی محمد حنیف، اے ایس آئی محمد سلیم ا ور کانسٹیبل طیب کے گھر بھی گئے اور ان کی خیریت دریافت کی اور زخمیوں کی جلد صحت عیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید اور زخمی ہونے والے افسران و جوان ہمارے محکمہ کی شان ہیں ان کی فیملیز کے ویلفئیر کی کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔