وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب اراکین یونیورسٹی کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور کردار کریں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب اراکین یونیورسٹی کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور کردار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن2024ء کے نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسو سی کے صدرڈاکٹر توقیر علی، جنرل سیکریٹری رانا مظفر علی و دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود نے اراکین کو مبارک باد پیش کی۔ڈاکٹر توقیر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودکا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ افسران پنجاب یونیورسٹی کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لیے مل کر کام کریں گے۔