دمہ کےعالمی دن کے حوالے سے شالامار ہسپتال کے پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آگاہی واک کی گئی

لاہور(جنرل رپورٹر)دمہ کےعالمی دن کے حوالے سے شالامار ہسپتال کے پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آگاہی واک کی گئی جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عائشہ نعمان اور ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف اور شالامار میڈیکل کالج کے طلبا نے بھر پور شرکت کی۔اس بیماری میں انسان کے پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں اور اس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی بھی دمہ کے مریض کی بڑی وجہ ہے اور ہوا میں موجود زہریلے اجزا انسان کی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ دمہ ایک قابل علاج مرض ہے چند احتیاطیں اختیار کر کے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی بھی اس کیوجہ ہے اور ایسے مریض جن کی صورتحال کافی بگڑ تی ہے وہ سگریٹ پینے والے ہوتے ہیں