سعودی ہیلتھ کمیشن نے پاکستانی کلینیکل اسپیشلسٹ کی ڈگریوں کی اہمیت کو مانتے ہوئے ان کی وقعت کو بڑھا دیا,

لاہور(جنرل رپورٹر)سعودی ہیلتھ کمیشن نے پاکستانی کلینیکل اسپیشلسٹ کی ڈگریوں کی اہمیت کو مانتے ہوئے ان کی وقعت کو بڑھا دیا,تفصیلات کے مطابق سعودی کمیشن برائے صحت ریاض نے پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں سے کلینیکل اسپیشلسٹ کی ڈگریوں کو ان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی ضروریات کی فہرست میں سینئر رجسٹرار کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔
اس فیصلے سے یہ ڈگریاں پاکستان سے ایف سی پی ایس کے ساتھ ملتی ہیں، جس سے پاکستان کے ماہرین اور کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کے لیے سعودی عرب میں طبی پیشہ ور افراد کے اعلیٰ درجے میں خدمات انجام دینے کے راستے کھلیں گے.
یہ اعلان سعودی ہیلتھ کمیشن کی جانب سے ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے جنرل سیکریٹری کو بھیجی گئی ایک ای میل کے بعد سامنے آیا، جس میں ایچ ای سی پاکستان اور ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مشترکہ کوشش کی وجہ سے ممکن ہوا ہے.