قصور کے نواحی علاقے کھڈیا ں میں دوران علاج بچہ ہلاک والدین کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے نواحی علاقے کھڈیا ں میں دوران علاج بچہ ہلاک والدین کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔چونگی امرسدھو لاہور کے رہائشی عبدالرحمان نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ گزشتہ پانچ،چھ روز سے میرا تین سالہ بیٹا محمد عمر زیر علاج تھاجو کہ نجی ہسپتال کے ڈاکٹر ارشاد علی کے غلط انجیکن لگانے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے پولیس تھانہ کھڈیاں مصروف کاروائی ہے۔