اپنے سیاسی کیریئر میں ایسی بدترین مہنگائی اور اتنی نااہل حکومت کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹوں کی حکومت ہے اس لیے ہر معاملے میں برکت اٹھ گئی ہے- رحمت خان وردگ


اپنے سیاسی کیریئر میں ایسی بدترین مہنگائی اور اتنی نااہل حکومت کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹوں کی حکومت ہے اس لیے ہر معاملے میں برکت اٹھ گئی ہے اس حکومت کے وزیروں نے صبح شام اتنا زیادہ جھوٹ بولا ہے کہ ان کے کسی کام میں برکت نظر نہیں آرہی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کا سخت ترین ناقد اور سیاسی مخالف رہا ہوں لیکن موٹروے پر چڑھتے ہی نواز شریف کے لئے دعا نکلتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے ہر شخص کی کمر توڑ دی ہے کاروباری لوگ صورتحال سے پناہ مانگ رہے ہیں کاروبار نہیں ہو رہا ہے ملازمت پیشہ طبقے کا سب سے برا حال ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں چاہتی تو اور ٹی ایل پی کے دھرنے کے دوران میدان میں آ جاتیں لیکن لگتا ہے کہ وہ موجودہ حکمرانوں کو عوام کے سامنے مزید ایکسپوز ہونے تو وقت دے رہے ہیں اور یہ حکومت بری طرح ناکام ثابت ہوچکی ہے ماضی کی حکومتوں اور ماضی کے حکمرانوں سے زیادہ قرضہ یہ حکومت لے چکی ہے اتنا زیادہ قرضہ ملک پر چڑھا دیا ہے اب یہ کون اتارے گا ۔


ان خیالات کا اظہار تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے بار بی کیو ٹونائٹ ریسٹورنٹ میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے پر تکلف ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر صحافی جناب سعید خاور ، مبشر میر، سالک مجید ، جمشید بخاری ,صابر علی نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر قمر خان ، عبدالرحمن اور دیگر دوست بھی موجود تھے میزبان کی جانب سے قیوم مجاہد نے سب مہمانوں کا استقبال کیا

۔ شرکاء محفل نے کرونا کی وبا کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے اثرات اور طویل

عرصہ بعد دوستوں کی محفل سجانے پر جناب رحمت خان وردگ کو مبارک باد پیش کی اور ان کے جذبے کو سراہا ۔
================
وزیراعظم عمران خان کو چاہئے تھا کہ پیٹرول سے اضافی ٹیکس 24 روپے ختم کردیتے۔ رحمت خان وردگ مرکزی صدر تحریک استقلال
پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں نمایاں کمی آتی۔ رحمت خان وردگ
عوام کو حقیقی ریلیف ملنا چاہئے اور زبانی جمع خرچ سے لوگ عاجز آچکے ہیں۔ رحمت خان وردگ