کمشنر کراچی کا ضلع کورنگی کا آگاہی دورہ۔ ڈی سی کورنگی کے دفتر میں افسران کے ساتھ اجلاس منعقد۔مختلف علاقوں کا دورہ مسائل کا جائزہ

کمشنر کراچی ٹکرز و خبر
کمشنر کراچی کا ضلع کورنگی کا آگاہی دورہ۔
ڈی سی کورنگی کے دفتر میں افسران کے ساتھ اجلاس منعقد۔مختلف علاقوں کا دورہ مسائل کا جائزہ لیا
افسران ہر روز اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کریں مسائل کا جائزہ لیں کمشنر کراچی اقبال میمن
متعلقہ محکموں کو مسائل کی نشاندہی کریں اور حل تک محکموں سے رابطہ رکھیں کمشنر کراچی
ضلع میں فنی تربیت کے مواقع بڑھانے کے لئے اقدامات کا فیصلہ
ضلع میںکھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے کمشنر
ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم ضلعی اسپورٹس کمیٹی کو فعال بنایا جائے کمشنر کی ہدایت
کراچی ( ) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے مسائل سے آگاہی پروگرام کے سلسلہ میں ضلع کورنگی کا دورہ کیا ۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللہ اوڈھو اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختار کاروں کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اور مختلف علاقوں کا دو رہ کیا ۔اس موقع پر انھوں نے سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر پانچ ،ای بی ایم کاز وے کا بھی دورہ کیا ۔کمشنر کو چارٹس نقشوں اور تصاویر کی مدد سے ضلع کے بارے میں پری زینٹشن کی گئ کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ممکنہ طور پر ہر روز کم از کم ایک بار اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کریں ۔ لوگوں کو شہری سہولتوں کی کمی سے متعلق مسائل کا جائزہ لیں۔ اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان مسائل سے آگاہ کریں مسائل کے حل کی کوششوں میں ان اداروں کی معاونت رہنمائی اور مدد کریں۔ انھوں نے تجاوزات سے متعلق شکایات کا بھی جائزہ لیا انھوں نے کہا کہ یقینی بنائیں کہ فٹ پاتھوں پر تجاوزات کی نہ ہوں انھوں نے ہدایت دی کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی فٹ پاتھ سروس روڈز پر تجاوزات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں انھوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں کو بار آور کرانے میں اپنا کر دار ادا کریںانھوں نے کہا کہ ضلع کورنگی ہنر مندوں کا ضلع ہے یہاں کی آبادی کی اکثریت صنعتی شعبوں سے وابستہ ہے یہ متنوع ثقافت اور طرز زندگی سے تعلق رکھنے والے باشندوں کا ضلع ہے یہی اس ضلع کی خوبصورتی ہے کمشنر کو بتا یا گیا محکمہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع کورنگی کی 65 فیصد آبادی تعلیم یافتہ ہے ضلع میں متنوع زبان اور علاقہ کے لوگ آباد ہیں یہان کے لوگ ہنر مند ہیں اور مختلف صنعتوں سے وابستہ شہر کی اور ملک کی ترقی میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں اجلاس میں مخیر اداروں کے تعاون سے ضلع میں فنی تربیت کے ادارے قائم کرنے پر غور کیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں حکومت نجی اداروں اور مخیر اداروں کی توجہ دلائی جائے گی کمشنر کو ضلع میں قائم میمن انڈسٹریل اینڈ ٹیکنیل انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں بھی بتایاگیا اجلاس میں ضلع میں واقع صنعتی کارکنوں کی صحت اور بہبود سے متعلق حکومت کے اداروں کی کار کر گی کا بھی جائزہ لیا فیصلہ کیا گیا صنعتی اداروں سے وابستہ کارکنوں کی صحت اور سیفٹی کے قوانین کو موثر طور پر نافذ کر نے کے لیے ڈپٹی کمشنر اقدامات کریں گے یقینی بنائیں گے کہ صسنعتی کارکنوں کی سیسی ویلفیر فنڈ اورایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن سمیت اداروں سے ہر شخص مستفید ہو ڈپٹی کمشنر تمام صنعتی کارکنوں کی رجسڑیشن کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں تاکہ صنعتی کارکنوںکی بھلائی کے لئے قائم ادارون کے قیام کے مقاصد پورے ہوں ۔ کمشنر کو ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور کھیلوں کے مواقع کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں کھیلوں کے میدانوں کی کمی ہے فیصلہ کیا گیا کہ اجڑے ہوے اور عدم توجہی کے شکار کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیاجاے گا ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں اقدامات کر ے گی ڈپٹی کمشنر ضلعی اسپورٹس کمیٹی کو فعال کریں گے کھیلوں کے مقابلہ منعقد کریں گے