– ( ) واٹر بورڈ کے تمام اقلیتی ملازمین کو لیو انکیشمینٹ ملنے پر دیوالی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی۔

01 نومبر 2021 / میڈیا سیل / ایم ڈی/ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پریس ریلیز:- کراچی:- (    ) واٹر بورڈ کے تمام اقلیتی ملازمین کو لیو انکیشمینٹ ملنے پر دیوالی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی۔ تمام اقلیتی ملازمین کا وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے اظہار تشکر۔ واٹر بورڈ کے اقلیتی ملازمین کا ادارے کے استحکام، نیک نامی اور شہریوں کی خدمات میں بہت بڑا کردار ہے۔ ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ وزیر بلدیات سندھ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کے شکر گزار ہیں۔ صدر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن ندیم کرمانی تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کے تمام اقلیتی ملازمین کو لیو انکیشمینٹ ملنے پر انہوں نے وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا شکریہ ادا کیا، اس موقعے پر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن اور کراچی واٹر بورڈ کی تمام مزدور یونین کے رہنماؤں نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاھ اور ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا شکریہ ادا کیا، اس موقعے پر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ندیم کرمانی اور جنرل سیکرٹری شعیب تغلق نے تمام اقلیتی افسران و ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاھ، وائس چیئرمین کراچی واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی قیادت اور ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی زیر نگرانی واٹر بورڈ شہریوں کی خدمات میں کوئی کسر نہیں چھوڑیگا، اور واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین معمول کے مطابق اپنے فرائض بہتر انداز میں سرانجام دیتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے رہینگے،دوسری جانب مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لیو انکیشمینٹ ادارے کے افسران و ملازمین کا حق تھا جو انہیں آج ملا، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کے اقلیتی ملازمین کا ادارے کے استحکام، نیک نامی اور شہریوں کی خدمات میں بہت بڑا کردار ہے، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ واٹر بورڈ محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو بلا تفریق فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ جاری کردہ:- عبدالقادر شیخپبلک ریلیشنز آفیسرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ