ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کا ہنگامی اجلاس ڈاکٹر اسفندیار بھٹانی کے زیر صدارت پشاور میں ہوا۔ جس میں ڈاکٹر فیصل برکزئی ،ڈاکٹر احمد و دیگر شرکاء نے شرکت کی۔

پشاور(جہانزیب راشد)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کا ہنگامی اجلاس ڈاکٹر اسفندیار بھٹانی کے زیر صدارت پشاور میں ہوا۔ جس میں ڈاکٹر فیصل برکزئی ،ڈاکٹر احمد و دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ اجلاس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کی جانب سے بول نیوز نشریات کی بندش کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فی الفور بول نیوز کی نشریات کی بحالی کے جلد از جلد احکامات جاری کیے جائیں ۔آزادی صحافت کا گلہ گھوٹنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخواہ کے تمام ڈاکٹرز کمیونٹی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ بول نیوز کے ساتھ کھڑی ہے ۔