وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف آج حضوری باغ میں کلینکس آن ویلز منصوبہ کا افتتاح کریں گی

لاہور() وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف آج حضوری باغ میں کلینکس آن ویلز منصوبہ کا افتتاح کریں گی۔
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے سیکرٹری صحت علی جان خان کے ہمراہ حضوری باغ کا دورہ کیا اور کلینکس آن ویلز منصوبہ کے اجراء کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کل 200 سے زائد کلینکس آن ویلز کا افتتاح کریں گی۔یہ منصوبہ صحت کے شعبہ میں انقلابی ثابت ہوگا۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ فیلڈ ہسپتالوں کی طرح، کلینکس آن ویلز صحت کے نظام کو مکمل ٹرانسفارم کردے گا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ہیلتھ سیکٹر میں اور بھی بڑے سرپرائز دیں گی۔انہوں نے کہا کہ
کلینکس آن ویلز میں پرائمری سطح کی تمام طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ یہ منصوبہ پسماندہ اور تنگ علاقوں میں کام کریں گے۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محمد اقبال، پی ڈی آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خلیل سخانی، ڈی جی ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر یداللہ موجود تھے.