بلاول بھٹو زرداری کی یونین کمیٹی 08 لاہوری محلہ میں پارٹی کی سٹی تنظیم کے سینئر نائب صدر سرفراز کھوکھر کی رہائش گاہ آمد، یوسی صدر جلیل احمد میمن اور جنرل سیکریٹری گدا حسین سومرو کی میزبانی میں ہونے والے کارکنان و عہدیداران کے اجلاس

لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی یونین کمیٹی 08 لاہوری محلہ میں پارٹی کی سٹی تنظیم کے سینئر نائب صدر سرفراز کھوکھر کی رہائش گاہ آمد، یوسی صدر جلیل احمد میمن اور جنرل سیکریٹری گدا حسین سومرو کی میزبانی میں ہونے والے کارکنان و عہدیداران کے اجلاس کی سربراہی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل کو جیالوں سے براہ راست سنا، حل کے لئے فوری ہدایات جاری کیں
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جیالوں سے مکالمہ کیا کہ آپ بھٹو شہید کے پڑوسی ہو، آپ میرے سفیر ہو، میرے بازو اور کان ہو، میرے لئے یہ قیمتی لمحات ہیں کہ انہی گلیوں میں گھوم رہا ہوں جہاں بھٹو شہید، مادر جمہوریت اور بی بی شہید آیا کرتے تھے،میرا آپ کے پاس آنا دراصل نسلوں سے وفا کے اسی رشتے کا ایک تسلسل ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کو مشکل سے نکالا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے غریب عوام کو آواز دی، مزدوروں اور کسانوں کو حقوق دئیے،ایک بار پھر پاکستان مشکل میں ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں،آج ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عطا محمد میمن سے ان کے بھائی فیاض میمن اور جلیل احمد میمن سے ان کے عزیز غلام رسول میمن کے انتقال پر تعزیت بھی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو موجودتھے،اجلاس میں طارق سیال، اسدکھرل ،خورشید احمد جونیجو، سید سردار شاہ، ضیا عباس شاہ، گھنور خان اسران، نصیبہ چنہ، انور لہر، عمران جتوئی، بھٹی ،عبدالفتاح بھٹو و دیگر بھی شریک تھے