مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں تاریخی احتجاج شروع ہوگا شازیہ مری*

Press Release 27-10-2021
*29 اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں تاریخی احتجاج شروع ہوگا شازیہ مری*

کراچی؛ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ 29 اکتوبر کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں تاریخی احتجاج شروع کیا جائیگا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جیالے تاریخی احتجاج کرینگے۔ عوام بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے عذاب میں مبتلا ہیں ۔ان باتوں کااظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ہی ملک اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی،ملک اور عوام کو مشکلات سے سے نکالنے کی صلاحیت صرف پیپلزپارٹی کی قیادت میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل بھی زرعی ترقیاتی بنک سے ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے اور بدترین مہنگائی کےدوران ملازمین کو بیروزگار کرنا نہایت ہی شرمناک اور وحشیانہ عمل ہے، عوام بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں وہ عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو اس لیئے سزا دی جاتی ہے کیونکہ غریبوں کی وکیل ہے اورسلیکٹڈ وزیراعظم ملک کو گروی رکھ کر قرضے لے رہے ہیں،