کھیلوں کے فروغ میں جامعہ این ای ڈی اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہماری جامعہ نے ملک کو مایہ ناز کھلاڑی دیے ہیں

این ای ڈی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد بزنس انکیوبیشن سینٹر این ای ڈی کے اسٹارٹ آپ ٹرینڈ ٹو چینچ ورلڈ (ٹی سی ڈبلیو) کے اشتراک سے جامعہ کے مسکن گیٹ تا ٹارٹن ٹریک کیا گیا. ریس میں قریباً360 طالب علموں نے شرکت کی، جن میں 260 طالب علم اور 100 طالبات شریک ہوئیں. ڈھائی کلومیٹر کی ریس طالب علم علی حسن نے مقررہ فاصلہ8 منٹ 4 سیکنڈ میں طے کرکےجیت لی جب کہ فقیر احمد نے دوسری اور عبد الواحد نے تیسری پوزیشن حاصل کی. گرلز میں سمعیہ الماس نے سب سے پہلے 12منٹ 44 سیکنڈ میں فنشنگ لائن عبور کی.اوشنا جاوید دوسرے اور لائبہ وسیم تیسرے نمبر پر رہیں. اسٹارٹ اپ ٹی سی ڈبلیو کہ نمایندہ زرمینہ خان نے کہا کہ جامعہ کی سطح پر جسمانی ایکٹیویٹی کروانے کا مقصد جسمانی و ذہنی صحت کی بہتری کی جانب قدم اٹھانا ہے. وائس چانسلر این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں جامعہ این ای ڈی اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہماری جامعہ نے ملک کو مایہ ناز کھلاڑی دیے ہیں. ایتھلیٹکس فٹنس اسکول کے بانی محمد طالب(تمغہ امتیاز) نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں کھیل کا رجحان قابل دید ہے، جسمانی کھیلوں کے مواقعے فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے. بعد ازان شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ڈائریکٹر سروسز وصی الدین، ڈپٹی رجسٹرار خالد مخدوم ہاشمی، کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیرز ڈاکٹر علی حسن محمود، ٹیکنیکل اسسٹنٹ ٹو دی وائس چانسلر دانش الرحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے.