پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات آنا شروع ہوگئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات آنا شروع ہوگئے، کراچی میں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس آنا شروع، کراچی سے چلنے والی انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ من مانا اضافہ کیا گیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔کراچی تا حیدرآباد، لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر شہروں کے لیے کرایوں میں سو سے تین سو روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔ دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے پیٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہے، کرایوں میں اضافہ کسی ٹرانسپورٹرزکو نہیں کرنے دیں گے۔میرپورخاص سے نامہ نگار کے مطابق ملک میں جاری شدید مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح میرپورخاص کے عوام بھی شہری اتحاد کی اپیل پر سڑکوں پر نکل آئے مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماوں، وکلائ، صحافی، سول سوسائٹی، تاجر اور عام شہریوں نے مہنگائی کے خلاف مارکیٹ چوک پر دھرنا دیا دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حفیظ الرحمان فیض، نور الہی مغل، کامران میمن، آفاق احمد، شاہین آرائیں، انجینئر رمیش کمار، عاصم شیخ، محمد بخش کپری، شہزادو ملک، مظہر شاہ، غلام نبی چندیجہ، مولا بخش راہو ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ حکومت کے پاس نہ تو معاشی ٹیم ہے اور نہ اس میں ملک چلانے کی اہلیت ہے عمران خان نے الیکشن سے پہلے کنٹینر پر کھڑے ہو کر عوام کو جو سبز باغ دکھائے تھے وہ سب اُلٹ ثابت ہوئے ہیں غریب عوام دوائیں، پیٹرول، بجلی، گیس، ایل پی جی، سی این جی، آٹا اور کھانے پینے کی تمام اشیاء اتنی مہنگی کر دی ہیں کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہو گیا ہے اور لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں غریب آدمی اپنے بچوں کو مہنگائی کی وجہ سے فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/karachi/2021-10-25/page-9/detail-17