4نومبر کا وقت دے دیا 4نومبر تک حکومت نے مطالبات نہ مانے تو مکمل ہڑتال کی جائے گی- چیئرمین سرحد پٹرولیم اینڈ کارٹیج عبد الماجد

پشاور(جہانزیب راشد) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی وعدہ خلافی کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا  پٹرولیم ایسوسی ایشن نے صوبہ بھر میں  پٹرول پمپ بند کرنے اور آئل ڈپو  کے گھیراؤ سمیت حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ایسوسی ایشن نے حکومت کو مطالبات کیحل کے لئے
 4نومبر کا وقت دے دیا 4نومبر تک حکومت نے مطالبات نہ مانے تو مکمل ہڑتال کی جائے گی پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین سرحد پٹرولیم اینڈ کارٹیج  عبد الماجد چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پٹرولیم سرحد چیمبر اور سیکرٹری گل نواز آفریدی کا کہنا تھا کہ تین سال سے کمیشن بڑھانے کے وعدے پر عمل درآمد نہیں ہو پا رہا ہے مہنگائی اور پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث کاروبار کرنا نا۔ممکن۔ہو گیا ہے حکومت نے کمیشن نہ بڑھایا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے حکومت کو بار بار اپنے مطالبات کے بارے میں یاد دہانی کروائی لیکن کوئی بھی ہماری بات نہیں سن رہا حکومت ہمارے مطالبات مانے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنائیں گے  ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بھی بچے ہیں ان کا سکول ہے گھر کے خرچے ہیں لیکن ہمارے حوالے سے حکومت سوچتی تک نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بار بار اپنے مطالبات کے حوال؛ے سے یاد دہانیاں کروا رہے ہیں لیکن تاحال ہماری فریاد نہیں سنی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں احتجاج پر مجوبر کر رہی ہے حکومت کو 4 نومبر کا وقت دیتے ہیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 5 نومبر سے پٹرول پمپس بند کر دیں گے ان کا کہنا تھا کہ اگر پٹرول پمپ مالکان نے احتجاج کا راستہ اپنایا تو حکومت خود گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گی