الائینس آف گرین ویلی ایلاٹیز ایک فلاحی تنظیم ہے اور اسوقت خصوصی طور پر گڈاپ ٹاؤن اسکیم 45 کی ڈویلپمینٹ کے لئے کوشاں ہے.

آباد کے چئیرمین جناب محسن شیخانی صاحب سے الائینس آف گرین ویلی ایلاٹیز (اگوا) کے وفد نے، مرکزی رہنماوں محمد اکرم حیات صاحب، محمد حسن مسعود صاحب، علی منصور صاحب اور اعجاز ثاقب صاحب کی قیادت میں مورخہ 21 اکتوبر سنہ 2021 کو  آباد ہاوس میں ملاقات کی اور  توجہ دلوائی کہ گڈاپ ٹاؤن اسکیم 45 کے اطراف میں عرصہ دراز سے ایم ڈی اے اور ایس بی سی اے کی مجرمانہ غفلت اور بیرونی ترقیاتی کاموں پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے سوسائیٹیز میں اندرونی ترقیاتی کام  تعطل کا شکار ہے. یاد رہے کہ الائینس آف گرین ویلی ایلاٹیز ایک فلاحی تنظیم ہے اور اسوقت خصوصی طور پر گڈاپ ٹاؤن اسکیم 45 کی ڈویلپمینٹ کے لئے کوشاں ہے. تقریبا پچھلے بیس سالوں سے یہ خطہ متعلقہ اداروں کی مجرمانہ عدم توجہ کی بدولت مکمل طور پر کسی بھی ڈویلپمینٹ (بجلی, پانی, گیس, نکاسی, سڑکوں) سے محروم ہے. اگر اس خطہ میں ترقیاتی کام کیے جائیں تو کراچی کے شہریوں کو, جو روز بروز کی مہنگائی اور شہر میں بڑھتی ہوئی پراپرٹی کی قیمتوں اور کرایوں کی وجہ سے شدید پریشانی کے دو چار ہیں, ایک اچھی اور سستی رہائیشی سہولت مہیا کی جا سکتی ہے. بلڈرز اور ڈولپرز جنہوں نے تقریبا بیس سال پہلے اپنے پراجیکٹس اسکیم 45 میں متعارف کروائے تھے آج بھی منتظر ہیں کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے بیرونی ترقیاتی کام مکمل کریں تاکہ سالوں سے تعطل کا شکار پراجیکٹس میں اندرونی ترقیاتی کام مکمل کر کے پلاٹس ایلاٹیز کے حوالے کیے جائیں. چیئرمین آباد محسن شیخانی صاحب کو اسکیم 45 میں رکن الدین گروپ آف کمپنی کے پروجیکٹ گرین ویلی کے روح رواں جناب عابد اختر صاحب کی طرف سے پراجیکٹ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کی دعوت دی.