بھارت نے اگر سرجیکل سٹرا ئیکس کی غلطی دہرائی تو ناقابل فراموش سبق سکھائے گے۔ رحمان ملک

سابق وزیر داخلہ اور چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز (آئی آر آر) سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ان کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بچگانہ بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کو سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکی دی ہے۔
جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے اس بات کا اظہار کیا کہ اگر اس بار بھارت نے سرجیکل اسٹرائیکس کی اپنی غلطی دہرائی تو پاکستان ان کے پائلٹ کو چائے کے ساتھ نہیں بلکہ بھارت کو ایک مثالی سبق سکھانے کے لیے ہوا میں گولی سے اڑا دے گا تاکہ ائیندہ نہ امیت شاہ اور نہ ہی کوئی اور پاکستان کو دھمکی دینے کی جرات کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کے بیان سے اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ بھارت ٹی ٹی پی اور داعش کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے اور پاک افغان سرحدوں پر ٹی ٹی پی اور داعش کے حالیہ دہشت گرد حملوں کے پیچھے بھارت ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے چینی انجینئروں پر حملہ پاکستان اور چین کے خلاف داعش ٹی ٹی پی داعش کے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت اپنی جارحیت کو نہیں روکتا ہے تو اسے جوابی کارروائی کے لیے تیار رہنا چاہیے جو کہ زیادہ سخت ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کمان میں پاکستان کی مسلح افواج بالخصوص پاک فوج بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور روکنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
رحمان ملک نے مزید کہا کہ پاکستان تین دہائیوں سے زائد عرصے سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جس نے معیشت پر بھاری بوجھ ڈالا ہے اور افغان جنگ میں 80 ہزار سے زائد فوجیوں اور عام شہریوں کی بھاری انسانی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا پاکستان پر افغان طالبان کی حمایت کا الزام لگا رہی ہے جبکہ پاکستان نے کبھی طالبان کی حمایت نہیں کی بلکہ افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور افغانستان کو خوراک ، ادویات اور دیگر اشیاء فراہم کیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ افغان حکومت پاکستان اور پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں تحریک طالبان ، داعش اور دیگر کے بارے میں اپنی واضح پالیسی کا اعلان کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کا یہ بیان کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے نو ملین بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے بچگانہ اور تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کبھی خوش نہیں ہوتے جب پاکستانی روپے گرتا ہے اور بیان نے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان واپس لیا جائے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ غریب عوام پر رحم کریں کیونکہ مسلسل مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت روز بروز تباہ ہو رہی ہے اور بھارت ایف اے ٹی ایف میں ہمارے لیے بہت زیادہ مسائل پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایف اے ٹی ایف پلیٹ فارم کے بارے میں بہت تحفظات ہیں اور حکومت کو اس حوالے سے تیار رہنا چاہئے اور وہ جلد ہی اس پر حکومت کو خط بھی لکھیں گے۔
رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مہنگائی کے خلاف اور غریبوں کے حقوق کے لیے بات کی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ غریبوں کی آواز بلند کی ہے
ریاض علی طوری
03029559662