ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاالنبیﷺ کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی ریلی کے شرکاہ کے آقا کی آمد ، ۔مرحبا اور مدنی کی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعرے لگائے

لاڑکانہ.. محمد عاشق پٹھان
========================
ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاالنبیﷺ کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی ریلی کے شرکاہ کے آقا کی آمد ، ۔مرحبا اور مدنی کی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعرے لگائے

ہر طرف درود وسلام کی صدائیں بلند ہوتی رہی

لاڑکانہ میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر ریلیاں نکالی گئی ، اہل سنت جماعت،سنی تحریک اور دیگر تنظیموں کی جانب شھر کے مختلف علائقوں سے ریلیاں نکالی گئی ریلی میں مزہبی ، سول سوسائٹی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاہ مکی کی آمد مرحبا آقا کی آمد مرحبا کے کے فلک شگاف نعرے، اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نبی کریمﷺ کی آمدپر انسان سمیت ہر مخلوق نے خوشی منائی آج اس ہستی کی آمد کا دن ہے جو سارے جہان کے لیے رحمت بن کر آئے آقائے دو جہاں کی ولادت کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی آج کا دن ہر چیز کو بھلا کر آپس میں پیاراورمحبت قائم رکھنے کا درس دیتا ہے نبی کریمﷺ کی شان کو اللہ پاک نے بلند کیا ہے اوران کی آمد سے کعبہ بھی بتوں سے پاک ہو گیا آپﷺ نے انسانوں کو جینے کا سلیقہ سکھایا محبت سے ہی دین پھیلایا ، مغرب کے لوگ بھی آقاﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر چل رہے ہیں آپﷺ کی ولادت کا دن ہر مسلمان عید کی طرح ہی مناتا ہے ریلی کے اختتام پرجشن میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے مرکزی مساجدوں میں زکر نعت اور آقاﷺ کی سیرت بیان کرنے کے لیے سیرت النبیﷺ کی محفلیوں کاانعقاد کیا جائیگا
ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی اختتام پزیر ہوگی ریلی کے موقع پرضلع انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے اہلکار مقرر کیئے گئے ہیں ۔۔۔