جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں جمعیت علما پاکستان کی جانب سے مدرسہ نور القرآن کے بچوں اور اساتذہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی،

میرپورخاص(تحسین احمد خان) جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں جمعیت علما پاکستان کی جانب سے مدرسہ نور القرآن کے بچوں اور اساتذہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مفتی محمد شریف سعیدی اور دیگر کر رہے تھے، ریلی اسٹیشن چوک سے مدرسہ نور القرآن تک نکالی گئی تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے میں ریلیوں اور محفل ذکر نعت کا منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے جمعیت علما پاکستان کی جانب سے مدرسہ نورالقرآن کے بچوں اور اساتذہ کی جانب سے اسٹیشن چوک سے مدرسہ نورالقرآن تک مفتی محمد شریف سعیدی اور دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء تمام راستے سرکار کی آمد مرحبا سمیت سرکار دو جہاں ؐ کی شان میں نعرے بازی کرتے رہے اور فضا نعتوں سے معطر رہی ریلی کے شرکاء پر مختلف مقامات پر گل پاشی بھی کی گئی٭٭