سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کولون کی مفاہمت-آرٹیفشل انٹلینجس کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے-وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کولون جرمنی کے درمیان آرٹیفشل انٹلیجنس میں مشترکہ طور پر کام کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے اسٹیم سیل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے موضوعات پر مل کر کام کرینگے۔ معاہدے پر ایس ایم آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن اور انسٹیٹیوٹ آف نیوروفزیالوجی ، یونیورسٹی آف کولون کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جے ہیشلر مل نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے باہمی تعاون سمیت اساتذہ اور طالبعلموں کے ایکسچینج پروگرام سمیت تحقیق ، مشترکہ تحقیقی پروجیکٹس اور لیکچر سیریز سمیت مختلف امور میں مل کر کام کرینگے۔ دونوں ادارے ذہنی نشو ونما ،ڈائون سنڈروم اور وہ بچے جو بول چال میں رکاوٹ محسوس کرتے ہیں کی آسانی کیلئے مصنوئی ذہانت پر کام کرینگے۔ اس مقصد کیلئے آرٹیفشل ٹولز اور تیکنیک کے ذریعے وقت سے پہلے مرض کی تشخیص اور ذہنی دبائو کو قابو کرنے کیلئے تحقیق کی جائے گی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے کہا کہ آرٹیفشل انٹلینجس کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے، یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ہم اس تیکنیک سے آراستہ نوجوان نسل تیار کرناچاہ رہے ہیں۔ اب مستقبل کے کی ضروریات تبدیل ہورہی ہیں، اس لیے ہمیں نوجوان نسل کو اس ضرورت کو مدنظر رکھ کر تیار کرنا ہوگا۔