سی این جی ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم سے سوئی سدرن گیس کمپنی ایس ایس جی سی کے خلاف تحریری شکایت کی ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم سے سوئی سدرن گیس کمپنی ایس ایس جی سی کے خلاف تحریری شکایت کی ہے۔

ایس ایس جی سی سی این جی سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کو تباہ کر رہا ہے۔

یہ بدترین صورتحال ایس ایس جی سی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔

ایس ایس جی سی نے دوہرے معیار کی پالیسیاں اپنائی ہیں اور سی این جی سرمایہ کاروں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیدار نے آخر میں وزیر اعظم کو خط لکھے اور ایس ایس جی سی کے ناجائز کاموں اور ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھائی

ایس ایس جی سی انتظامیہ سی این جی کے مطالبات میں خاموش مبصر کا کردار ادا کر رہی ہے۔
==========================================

میرپور ماتھیلو (نامہ نگار ) جئے سندھ قومی محاذ کی اپیل پر گیس فیلڈ کمپنی میں چالیس سے زائد غیر مقامی و غیر سندہی انجینئرز کی بھرتی کے خلاف جسقم رہنماؤں فقیر رمضان کلوڑ ،میرحسن لاشاری ، نصراللہ کلادی ،اکرم میتلو ،کمال مہر نثار بوذدار اور دیگر کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے شہر میرپور ماتھیلو سے پیدل مارچ کرکے ڈپٹی کمشنر افیس میرپور ماتھیلو کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقع پر ان رہنماؤں نے الزام لگایا کہ کمپنی مقامی افراد کو روزگار دینے کے بجائے غیر مقامی افراد کو بھرتی کر رہی ہے اس موقع پر ان رہنماؤں نے کہا کہ اگر غیر مقامی انجینئر کو ہٹاکر مقامی افراد بھرتی نہ کئے گئے تو دھرنا دیا جائے گا۔
========================================

فاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے خراب میٹروں پر صارفین کو اوسط بل بھجوانے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو)حکام کو دو روز میں تمام بل درست کرنے کا حکم دیا ہے ۔

وزارت توانائی حکام کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے خراب اور جلے ہوئے میٹروں کے اوسط بل بھجوانے پر لیسکو چیف پر شدید ناراضگی کا اظہارکیا اور حکم دیا کہ نئے میٹر لگاکر اس حساب سے ایوریج چارج کی جائے کیونکہ اس ٹیکنالوجی کے دور میں اوسط بل ڈالنا صارفین سے ظلم ہے۔

ملک میں مسئلہ بجلی کی پیداوار کا نہیں ٹرانسمیشن کا ہے: حماد اظہر

وزارت توانائی حکام کے مطابق اوسط بل کی سب سے زیادہ شکایات لیسکو سے ملیں ، وفاقی وزیر کو ان کے حلقے سے بھی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو چیف کو تمام بل درست کرکے اسلام آباد رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
===============================================

گوادر(اکبر جندانی )گوادر میں بجلی بحران کے مستقل حل کے لئے منصوبہ بندی شروع کی گئی ہے، مکران کو قومی گرڈ سے ملانے کا منصوبہ دوسال میں مکمل کیا جائے گا، گوادر شہر میں بجلی کی فراہمی کےلئے زیر زمین کیبلنگ کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار کیسکو بلوچستان کے سی ای او انجینئر محمد عارف نے گزشتہ روز گوادر میں کھلی کچہری سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، کھلی کچہری میں صارفین کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی، اس موقع پر سی ای او کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد گوادر وہ واحد شہر ہوگا جہاں یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا، گوادر شہر میں300میگاواٹ کے حامل کوئلہ کے بجلی گھر کے قیام کا منصوبے پر بھی جلد کام کا آغاز ہونے والا ہے، کیچ میں ورکشاپ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے جو بہت جلد قائم کیا جائے گا، گوادر میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے ٹرانسفارمر اور کھمبے بھی فراہم کئے جائینگے تاکہ صارفین کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے ۔