پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سربراہی میں بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں اجلاس صوبائی وزرا نے کارکردگی پر بریفنگ دی، اجلاس میں لاڑکانہ کے مقامی نمائیدوں نے بھی شرکت کی۔

لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان
——————-

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سربراہی میں بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں اجلاس صوبائی وزرا نے کارکردگی پر بریفنگ دی، اجلاس میں لاڑکانہ کے مقامی نمائیدوں نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ شہر کے حوالے سے بلدیات، پبلک ہیلتھ انجینرنگ، تعلیم اور ورکس اینڈ سروسز کے وزرا کا اجلاس طلب کر کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لی اور تنظیمی عہدیداران کی موجودگی میں لاڑکانہ میں بلدیاتی مسائل کے حل اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے شعبے میں جاری پیش رفت سے متعلق دریافت کیا جبکہ لاڑکانہ میں تعلیمی اداروں کی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی معلومات طلب کیں بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی وزیر ناصر شاہ، ضیاء عباس شاہ اور سردار شاہ نے کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، خورشید جونیجو، اعجاز جاکھرانی اور سہیل انور سیال اور جمیل سومرو بھی موجود تھے بلاول بھٹو نے رہنمائوں سے کہا کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا
لاڑکانہ والے ملک میں مزاحمتی سیاست کی ایک علامت ہیں، یہاں کی ہر خوشی، ہر غم اور ہر مسئلے کو اپنا معاملہ سمجھتا ہوں