ڈیڑھ سال بعد ‘ کویت کے لیے پی آئی اے پہلی پرواز-ائیر پورٹ پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا

ڈیڑھ سال بعد ‘ کویت کے لیے پی آئی اے پہلی پرواز
کویت: پی آئی اے کی کویت کے لیے ڈیڑھ سال بعد پہلی پرواز کے سلسلہ میں ائیر پورٹ پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کویت میں پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر، ہیڈ آف چانسری پاکستان ایمبیسی محترمہ تحریم الیاس،پی آئی اے کے عملے کے علاوہ’ معروف پاکستانی شخصیات جن میں جناب ملک تبسم جاوید، جناب ماجد علی چوہدری، جناب حافظ محمد شبیر اور جناب آصف جمال نے شرکت کی۔


اس موقع پر’ سفیر پاکستان سید سجاد حیدر نے پی آئی اے دوبارہ پروازوں کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پی آئی اے کی پوری دنیا میں خدمات کو سراہا جبکہ باقی شرکاء نے بھی کویت میں مقیم پاکستانیوں کو قومی ائیر لائین کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

سفیر پاکستان اور تمام مھمانوں نے کویت پاکستان کے جھنڈوں اور پی آئی اے کے لوگو سے بنا ہوا کیک کاٹا گیا اور پی آئی اے اور ملک کی ترقی کے لیے دعا کی گئی۔ طارق اقبال ‘ نمائندہ جیوے پاکستان ڈاٹ کام