عالیہ خان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس وومن ونگ لاہور کی صدر منتخب.


عالیہ خان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس وومن ونگ لاہور کی صدر منتخب.
انسانیت کی انتھک خدمت کرنا ایک بیش قیمت سعادت ہے :عالیہ خان

لاہور (بیورورپورٹ ) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں سماجی شخصیت ، صحافی اورقلم کار عالیہ خان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ لاہور کی صدر منتخب ہوگئی ہیں ۔ اس منصب کیلئے ان کا نام مرکزی سیکرٹری جنرل تنویراحمدخان نے پیش کیا جبکہ مرکزی چیف آرگنائزر سلمان پرویز اورمرکزی سینئر وائس چیئرمین مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ کی متفقہ تائید کے بعد انہیں بھرپور اتفاق رائے سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ لاہور کی صدر منتخب کرلیاگیا۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ لاہور کی نو منتخب صدر عالیہ خان نے کہا ہے کہ انسانیت کی انتھک خدمت کرنا ایک بیش قیمت سعادت ہے۔اسلام نے انسانوں کے بنیادی حقوق کاتصور دیا اوران کی فراہمی کاراستہ مقرر کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مفید اور مثالی معاشرے کے قیام کیلئے انسانوں میں اپنے حقوق سے آگہی بیداراور اورانہیں اپنے فرض کی بجاآوری کیلئے تیار کرنااز بس ضروری ہے۔خالق کی رضا کاراستہ اس کی مخلوق کوراضی کرنے سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں محروم طبقات کی بحالی اورانسانی حقوق کی پامالی کیخلاف آواز بلندکرنے کے سلسلہ میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا پلٹ فارم موجود ہے جس کے ذریعے انسانیت کی خدمت جیسا نیک کام سر انجام دوں گی