سائبر کرائم کی روک تھام، سندھ پولیس، حیدرآباد رینج کے تمام اضلاع میں سائبر کرائم ڈیسک کے قیام کا فیصلہ، ڈی آئی جی شرجیل کھرل حیدرآباد رینج نے ہدایت جاری کردی

سائبر کرائم کی روک تھام، سندھ پولیس، حیدرآباد رینج کے تمام اضلاع میں سائبر کرائم ڈیسک کے قیام کا فیصلہ، ڈی آئی جی شرجیل کھرل حیدرآباد رینج نے ہدایت جاری کردی۔

اے ایس پی سٹی میڈم علینہ راجپر کی زیر صدارت ڈی آئی جی پی آفس حیدرآباد رینج میں واقع عباس کانفرنس ہال میں سائبر کرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے ایس پی کینٹ احمد چودہری، اے ایس پی (یو،ٹی) رانا دلاور، اے ایس پی (یو،ٹی)محمد عثمان، اسسٹینٹ ڈائیریکٹر ایف آئی اے انچارج سائبر کرائم جہانزیب ایگزیکٹو ڈائریکٹر ومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل سندھ میڈم ماروی اعوان، آئی ٹی انچارج علی رضا تنیو، انچارج آپریشن منور ڈیوڈ ودیگر موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میڈم علینہ راجپر نے کہا کہ اس ڈیسک کے بنانے کا مقصدجو بھی سائبر کرائم/ الیکٹرونکس کرائم کی روک تھام ہےتاکہ سائبر کرائم کے متعلق کوئی بھی ایسی شکایت ہوگی تو فریادی کو آگاہی دینگےاور ایف آئی اے کے ساتھ ملکر شکایت کنندہ کی شکایت کو مکمل طور پر حل کیا جائے گا تاکہ سائبر کرائم کی روک تھام کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور سائبر کرائم کو بڑھنے سے روکا جاسکے

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال سے معاشرے میں مسائل جنم لے رہے ہیں جبکہ سائبر کرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معاشرے کے مختلف طبقات اور مکاتب فکر میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت کو پروان چڑھانے اور باہمی انتشار کا سبب بن رہا ہے۔

اے ایس پی سٹی میڈم علینہ راجپر نے کہا کہ سائبر کرائم کی روک تھام اور سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استمال کی روک تھام کے لئے ڈی آئی جی پی شرجیل کھرل حیدرآباد رینج کی خصوصی ہدایت پر سندھ پولیس, حیدرآباد رینج کے تمام اضلاع جات میں سائبر کرائم ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

جس کا مقصد سائبر کرائم سے متاثرہ شہریوں کی فوری دادرسی اور انہیں قانونی معاونت فراہم کرنا ہے۔

میڈم علینہ راجپر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر کرائم کے حوالے سے کسی بھی معلومات اور مدد کے لئے

ہیلپ لائن نمبر 1991

رابطہ نمبر 0229250010

ای میل ایڈریس
complaint@fia.gov.pk

Helpdesk@Nr3c.gov.pk

پر رابطہ کر سکتے ہیں-

ترجمان: تعلقاتِ عامہ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج