نیپرا کے ایکشن کے بعد کے الیکٹرک نے عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کی تحریری پالیسی جاری کردی، نیپرا قانون کے تحت ایک ماہ کی عدم ادائیگی پر کسی بھی صارف کی بجلی منقطع نہیں کی جائے گی

کےالیکٹرک نے عدم ادائیگی پربجلی منقطع کرنیکی پالیسی جاری کردی

ایک ماہ کی عدم ادائیگی پر صارف کی بجلی مفقطع نہیں کی جاےؑ گی
فراز قریشی ایف پی پی نیوز کراچی
کراچی میں کے الیکٹرک نے عدم ادائیگی پربجلی منقطع کرنیکی پالیسی جاری کردی، جس کے تحت ایک ماہ کی عدم ادائیگی پرصارف کی بجلی منقطع نہیں کی جائے گی۔

نیپرا کے ایکشن کے بعد کے الیکٹرک نے عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کی تحریری پالیسی جاری کردی، نیپرا قانون کے تحت ایک ماہ کی عدم ادائیگی پر کسی بھی صارف کی بجلی منقطع نہیں کی جائے گی،نیپرا کسٹمر سروس مینول سیکشن 8.2، شق 8.2.1سے 8.2.4مین بجلی منقطع کرنے کی پالیس واضح کی گئی ہے، 8.2.1کی شق کے تحت صارفین بھی بجلی کے بل کو مقررہ تاریخ کے اندر ادائیگی کرنے کا پابند ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ بل کی ٓخری تاریخ گزرنے کے بعد تاخیر سے کی گئی دائیگی کے بعد بھی کنکشن منقطع نہیں کیا جائے گا، صارف کرنٹ ماہ کا بل جمع کرنے میں ناکام رہا تاہم کوئی واجبات باقی نہ ہوں 8.2.2کے تحت بھی کنکشن کو منقطع نہیں کیا جا سکتا۔

کے الیکٹرک کے مطابق ایک مہینے کے بل کی عدم ادائیگی کی صورت میں کمپنی دوسرے مہینے کے بل کے ساتھ سات دن کا وارننگ نوٹس جاری کرے گی ، نادہندہ صارفین ک دوسرے ماہ کے بل کے ساتھ بقایا واجبات ادا کرے یا نوتس جاری ہونے کے بعد بجلی منقطع ہونے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

8.2.3کی شق کے تحت ایک ماہ کا بل ڈیفالٹ ہونے پر کنکشن منقطع نہیں کیا جا سکتا جبکہ 8.2.4کی شق تحت ادائیگی نہ ملنے کی صورت میں اور دوسرے مہینے کے بل پر دی گئی تاریخ کی میعاد ختم ہونے پر ، نادہندہ کی فراہمی منقطع کی جائے گی،کے الیکٹرک کے بل کی مکمل ادائیگی کیے جانے تک منقطع بجلی کو دوبارہ منسلک یا بحال نہیں کیا جائے گا، کے الیکٹرک باقاعدہ ادارے کے طور پراس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام کام نیپرا پیرامیٹرز کے اندر رہیں۔