چوبرجی کرکٹ گراؤنڈ کی بحالی

تحریر شہزاد بھٹہ
========================
چوہدری محمد احسان بھٹہ سیکریٹری آئی اینڈ سی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی گورنمنٹ آف پنجاب نے آج الصبح چوبرجی کوارٹرز کی کرک

ٹ گراؤنڈ کا اچانک معائنہ کیا اور گروانڈ کی بحالی اور بہتری کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا


گورنمنٹ چوبرجی کالونی لاھور کی کرکٹ گراؤنڈ کو سیکڑیری احسان بھٹہ کی ہدایت پر محکمہ پی ڈبلیو ڈی ،ایل ڈی اے نے نہایت مختصر وقت میں بحال کیا گیا اور سالوں سے پڑے اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے ملبہ اور بیکار مشنری کو دو ماہ کے عرصے میں گروانڈ سے اٹھایا گیا اور پی ایچ اے نے گروانڈ میں گھاس اور سایہ دار پودے لگائے
یاد رھے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ کی وجہ سے چوبرجی گروانڈ پچھلے کئی سالوں سے بیکار اور ناقابل استعمال تھی جس کی وجہ سے نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے محروم تھے اور علاقے کے لوگ غیر صحت مندانہ سرگرمیوں میں ملوث ھو رھے تھے ۔۔۔

اورنج لائن ٹرین منصوبہ کو مکمل کرنے کے لیے مشینری نے لاہور کے تاریخی چوبرجی کوارٹرز کرکٹ گراؤنڈ کو تباہ کر دیا ۔ کوئی سرکاری محکمہ گراؤنڈ کی بحالی کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ کئی علاقوں کے کرکٹرز گراؤنڈ سے محروم ہو گئے شہر کے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے اورنج لائن کیلئے ملتان روڈ پر واقع چوبرجی کوارٹرز کرکٹ گراؤنڈ میں مشینری نصب کی گئی ۔ اس مشینری سے اورنج لائن کیلئے کنکریٹ گارڈر اور بلاکس تیار کئے جاتے تھے ۔ اورنج لائن مکمل ہونے کے بعد ٹرین بھی چل پڑی لیکن چوبرجی کوارٹرز کرکٹ گراؤنڈ کا حالت نہیں بدلی گئی۔ کمپنی مشینری وہیں چھوڑ کر چلی گئی اور اب کوئی سرکاری محکمہ مشینری ہٹا کر گراؤنڈ بحال کرنے کو تیار نہیں۔ پی اینڈ ڈی، پی ایچ اے ، ایل ڈی اے سمیت تمام ادارے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔سمن آباد، سوامی نگر، پونچھ روڈ، گلشن راوی اور چوبرجی پارک سمیت کئی علاقوں کے کرکٹرز گزشتہ کئی سال سے گراؤنڈ سے محروم ہیں۔ سعید احمد اور یونس احمدجیسے بڑے کرکٹرز اسی گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل کر آگے نکلے ۔ علاقے کے کرکٹرز مطالبہ کرتے رھے ھیں کہ گراؤنڈ سے ہنگامی بنیادوں پر مشینری ہٹا کر بحال کیا جائے تا کہ یہاں کرکٹ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکے
محمد حسان بھٹہ سیکریٹری آئی اینڈ سی کی ذاتی دلچسپی سے چوبرجی گروانڈ ایک بار پھر کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے استعمال کے قابل ھو گئی۔
محمد احسان بھٹہ نے سیکڑیری آئی اینڈ سی کا چارج سنبھالتے ھی لاھور شہر میں واقع سرکاری ملازمین کی رھائشی کالونیوں کی طرف توجہ دی اور سالوں سے درپیش مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کئے ۔بلکہ خود روزانہ کی بنیاد پر وحدت کالونی ،چوبرجی کوارٹرز سمیت دیگر کالونیوں کے وزٹ کئے اور رھائشوں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے احکامات دیئے ۔انہوں نے خاص طور پر چوبرجی کرکٹ گراؤنڈ کی تباہ حالی کی طرف توجہ دی اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے صرف دو ماہ کے اندر اندر گروانڈ کو اصل حالت میں بحال کر دیا جس پر علاقے کے لوگوں نے چوبرجی کرکٹ گراؤنڈ کی بحالی پر نہایت مسرت اور خوشی کا اظہار کرتے ھوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار چیف سیکرٹری پنجاب اور خصوصاً چوہدری محمد احسان بھٹہ سیکریٹری آئی اینڈ سی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا شکریہ ادا کیا