مسلم لیگ (ن) سندھ لائیرز فورم کے صدر و نائب صدر مسلم لیگ (ن) سندھ محمد جاوید کے کے اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری زاہد سہراب خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ (ن) سندھ لائیرز فورم کے صدر و نائب صدر مسلم لیگ (ن) سندھ محمد جاوید کے کے اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون پاکستان زاہد سہراب خان نے پیپلز پارٹی سندھ وومن ونگ کی صدر محترمہ فریال ٹالپور صاحبہ سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکرٹری محمد شجاع خان، وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی، سابق صوبائی وزیر قانون ضیا حسین لنجار، سہیل انور سیال، ایم پی اے قاسم سومرو پیپلز لائیرز فورم کے قاضی بشیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

محترمہ فریال ٹالپور صاحبہ نے محمد جاوید کے کے سمیت دیگر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر ان کو خوش آمدید کہا۔

آج پیپلزپارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں پھیلی بے چینی، موجودہ نالائق حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی، بیروزگاری سمیت دیگر عوامی مسائل پر آواز اٹھا رہی ہے۔ فریال ٹالپور

آج تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیدار اور کارکنوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ عوام میں پیپلزپارٹی کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ فریال ٹالپور