ڈسٹرکٹ کورنگی اور کیماڑی سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے فنکشنل لیگ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم سے ملاقات کرکے اور فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کی

ڈسٹرکٹ کورنگی اور کیماڑی سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے فنکشنل لیگ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم سے ملاقات کرکے اور فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کی
ہماری جماعت میں بھتہ خوروں ، لینڈ مافیا اور دیگر کرائم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی کوئی گنجائش نہیں سردار عبدالرحیم کا شمولیت کرنے والے لوگوں سے خطاب ۔


ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ کیماڑی سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں مولانا محمد سلیم عزیزی ، فیضان بلوچ ، شہزاد چوہان, رفیق بلوچ ،نظام الدین اور دیگر نے بڑی تعداد میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں ملاقات کرکے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر محمد ارشد شر بلوچ ، سیکریٹری سراحمد علی جیسلمیری ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اللہ یار بلوچ ، ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر چوہدری تنویر ، فاروق عزیز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام کو متحد سندھ اور مضبوط پاکستان کے پیغام کے تحت متحد ہونا ہوگا فنکشنل لیگ ایک سیاسی جماعت ہے سندھ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے سندھ کی عوام کا ترجمان بن کر حقیقی مقدمہ لڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کو چاہیے کہ عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے ان کی بھرپور طریقے سے مدد کی جائے اور فنکشنل لیگ سندھ بھر میں مضبوط اور مستحکم عوامی پارٹی بن کر ابھری ہے ۔سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ فنکشنل لیگ کی قیادت پیر صاحب پگارا اور سید صدرالدین شاہ راشدی کی رہنمائی میں کرپشن سے پاک اور بے باک جماعت ہے جس نے ہمیشہ ذاتی مفاد پر ملک کے مفاد کو ترجیع دی ہے ۔ اور یہ ایک خالص وطن پرست جماعت ہے ۔
کنوینر کراچی محمد ارشد شر بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات سے ہٹ کر سیاست کرکے سندھ کو کرپشن کی آماجگاہ بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو چوروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ ہر طرف لاقانونیت کا راج ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے دو طبقاتی نظام رائج کرتے ہوئے امیروں کے لیے الگ قانون اور غریبوں کے لئے الگ قانون بنا رکھا ہے ۔ ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر چوہدری تنویر نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کا پیغام کراچی کےگھر گھر میں پہنچانے کا یہ نتیجہ ملا ہے کہ کراچی کے شہری روزانہ کی بنیاد پر جوق در جوق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کو پسند کرتے ہوئے شمولیت اختیار کر رہے ہیں