مقصود اسماعیل لسبیلہ ایوان تجارت و صنعت کے سال 2021-22کے لیے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے

مقصود اسماعیل لسبیلہ ایوان تجارت و صنعت کے سال 2021-22کے لیے

بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے

کراچی ( )لسبیلہ ایوان تجارت و صنعت کی پریس ریلیز کے مطابق مقصود اسماعیل لسبیلہ ایوان تجارت و صنعت کے سال-22 2021ء کے لیے بلا مقابلہ صدر، سلیمان چاءولہ سینئرنائب صدراور احمد اشرف نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں اور یکم اکتوبر 2021ء سے نئی منتخب شدہ ارکان مجلس عاملہ کے ارکان کے ہمراہ اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

مقصود اسماعیل نے تمام سابق و موجودہ ارکان مجلس عاملہ کا شکریہ ادا کیا ہے،جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صدر ایوان منتخب کیا ،انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اور ان کے ساتھی لسبیلہ ایوان تجارت وصنعت کا وقار بلند کرنے اور صنعت کاراورتاجربرادری کے مسائل حل کرنے کی پوری کوکشش کریں گے،تاکہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ماحول بہتر سے بہتر بنایا جاسکے اور مزید سر مایہ کاری کے مواقع فراہم ہوں ۔ اور لسبیلہ کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوسکے ۔
MUHAMMAD FARHAN
PUBLIC RELATIONS OFFICER
Lasbela Chamber of Commerce