جمعیت علماء اسلام ریاض کی طرف سعودی عرب کا 91 واں یوم الوطنی کے موقع پر منفوحہ یونٹ امام انقلاب حضرت مولانا عبیداللہ سندھی رح کی قیام کےلیے الحاج فریدو

ریاض ( ناظم علی عطاری ) جمعیت علماء اسلام ریاض کی طرف سعودی عرب کا 91 واں یوم الوطنی کے موقع پر منفوحہ یونٹ امام انقلاب حضرت مولانا عبیداللہ سندھی رح کی قیام کےلیے الحاج فریدون کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جمعیت علماء اسلام ریاض کے ذمہ داران سمیت منفوحہ یونٹ کے کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔
اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری آیاز نے حاصل کی ۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم بھی قاری آیاز نے پیش کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ریاض کے جنرل سیکرٹری الحاج ممتاز خان نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے غم اور خوشی اپنا غم اور اپنی خوشی سمجھتے ہیں ۔اج ہم سعودی عرب کی خوشی میں برابر شریک ہیں اور ہم سعودی عرب کے لیے بھی اپنے ملک پاکستان کی طرح ہر قربانی کے لیے تیار ہیں ۔کیونکہ پاکستان اور سعودی دونوں برادر اسلامی ملک ہیں اور دونوں کی دوست سمندر سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور فولاد سے مضبوط ہے۔اور ہمارے قائد حضرت مولانا فضل الرحمن کا بھی یہی پیغام ہے۔کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک جان دو قالب ہے دونوں کی دوستی کو کسی بھی ترازو سے تولہ نہیں جاسکتا ہیں ۔یہ دوستی لازوال اور لا محدود ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب کی عوام اور حکومت کو الیوم الوطنی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور حکومت اور عوام کو اطمینان دلاتے ہیں ۔کہ ہم ہر وقت اور ہر جگہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔اور یہ ہمارا قائد کا حکم ہے کیونکہ یہاں پر الحرمین الشریفین ہیں اور اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت کا پیغام خدا کی زمین پر خدا کا نظام کے لیے عملی جدوجہد کرتے ہیں ۔
اور اس کے لیے عوام کو دعوت فکر دیتے ہیں ۔
کہ آو ہمارے ساتھ چلوں ۔
مولانا زاہد اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں اسلام نفاذ کےلیے جدوجہد کے لیے آپ لوگ سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں ۔
کیونکہ پارلمینٹ ہی واحد ذریعہ ہے ۔پاکستان میں اسلامی نظام کی نفاذ کے لیے ۔نائب صدر جمعیت علماء اسلام ریاض مولانا مفتی عبدالجبار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان میں اسلامی نظام کے لیے کوشاں ہیں اور اس نظام کی نفاذ کے لیے عوام سے تعاون کی آپیل ہے ہمیں اپنے قائد پر فخر ہے ۔دیگر مقررین میں قاری ابدالی ترابی صاحب، مولانا فضل اللہ صاحب، کامران شفیع صاحب،شاہ زمین اور رماح یونٹ کے جنرل سیکرٹری قاری مفتاح الدین شامل ہیں اجلاس میں متفقہ طور پر الحاج فریدون عبیداللہ سندھی رح یونٹ کے صدر اور جناب ناصر اللہ کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔دیگر عہدداران میں قاری آیاز کو سینئر نائب صدر جبکہ سیکرٹری اطلاعات فیصل کو بنایا گیا اجلاس میں الحاج آحمد خان نے پی ٹی آئی سے مستفعی ہوکر قافلہ حق میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر جمعیت علماء اسلام ریاض کے ذمہ داران نے ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا