سندھ بھر میں ممکنہ بارشوں کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کے انتظامات کے لئے اجلاس منعقد

وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سیدناصر حسین شاہ کی زیر صدارت موجودہ طوفان کے ہیشِ نظر سندھ بھر میں ممکنہ بارشوں کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کے انتظامات کے لئے اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں آوزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب وسان، سیکریٹری بلدیات، ایم ڈی واٹر بورڈ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ اتھارٹی، ایم ڈی واسا سمیت مختلف ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنرز اور ایم سیز آن لائن شریک ہوئے

کسی بھی انتہائی صورت حال کے لئے تیاری کریں

ہنگامی صورت حال ہونے کی صورت میں فوری اقدامات کریں

تمام مشینری کو فعال کرکے نکاسِ آب کے مقامات پر پہنچا دیا جائے

نشیبی علاقوں میں اور جہاں پانی جمع ہونے کے امکانات ہیں وہاں پمپنگ مشینیں پہنچادی جائیں

تمام افسران ڈیوٹی پر رہیں اور رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی صورت حال میں کام میں رکاوٹ نہ آسکے