وزیر آبپاشی جام خان شورو کاچمبڑ کے کاشتکاروں کی شکایات کا سخت نوٹس ،حکام کو اقدامات کی ہدایات جاری

کراچی 26 ستمبر۔صوبائی وزیر برائے آبپاشی جام خان شورو نے ضلع ٹنڈوالہیار کے چمبڑ نصیر سب ڈویژن کے آبادگاروں کی جانب سے پانی چوری کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کا سخت نوٹس لیا ۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے سیکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ضمن میں ملوث افسران اور عملے کے خلاف سخت محکمہ جاتی اور قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے متعلقہ افسران کو سختی سے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ چمبڑ میں پیر سخی شاخ پر قائم تمام غیر قانونی واٹر کورسز اور نصب پائپوں کو بھی فوری طور پر ختم کرکے اس عمل میں ملوث افسران اور لوگوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ چمبڑ میں ٹیل کے کاشتکاروں کو زرعی پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔جام خان شورو نے کہا کہ صوبے کے اندر پانی چوری اور غیر قانونی واٹر کورسز کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر محکمہ آبپاشی کا کوئی بھی افسر یا عملہ اس قسم کے عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ہینڈ آوٹ نمبر1074 ۔۔۔۔جے ایچ پی

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401کراچیمور خہ26 ستمبر ، 2021
صوبہ سندھ میں صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،سعید غنی
ریجنل سطح پر کام کرنے والے صحافیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی ، آریو جے کے وفد سے ملاقا ت
کراچی 26 ستمبر۔صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔ آج بھی سندھ بھر میں صحافیوں کی تمام پریس کلبوں سمیت تمام یونین آف جرنلٹس سمیت صحافیوں کی مشکلات کے ازالہ کے لئے جو کام کئے جارہے ہیں اس کی مثال دیگر صوبوں میں نہیں ملتی۔ ہم آزادی صحافت کے حامی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ صحافی بے خوف و خطر اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ریجنل صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا بھی ہماری اولین ترجیح ہے اور انشاءاللہ ان کے تمام جائز مسائل اور مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان (آر یو جے) کے مرکزی جنرل سیکریٹری عابد حسین مغل کی سربراہی میں چار رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفد میں آر یو جے کے مرکزی رہنماءشہزاد حسین نقوی، صوبائی جنرل سیکریٹری زخمی رشید مہر اور رابطہ سیکرٹرین رانا عبداللہ سرور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ آر یو جے کے وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں ریجنل صحافیوں کو درپیش مسائل بالخصوص صحافیوں کے ایکریڈیشن کارڈز کے اجراء، انہیں صحت اور تعلیم کے مسائل اور صحافیوں کی رہائش کے لئے اقدامات کی درخواست کی۔ عابد حسین مغل نے کہاکہ ہمیں پھرپور امید ہے کہ آپ کی وزارت میں ماضی میں بھی صحافیوں کو ہمیشہ سہولیات کی فراہمی کی جاتی رہی ہے اور اب بھی انشاءاللہ ریجنل سطح کے صحافیوں کی آپ بھرپورسرپرستی کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری زخمی رشید مہر نے صوبائی وزیر کو آر یوجے کے تحت دسمبر میں ریجنل کنوینشن میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اس ملک کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب جب پیپلز پارٹی برسرِ اقتدار آئی اس نے صحافیوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صوبہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں صحافیوں کو آزادی رائے کی مکمل آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور آزادی صحافت ہے اور صحافیوں کی مشکلات اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبہ سندھ میں ریجنل سطح پر صحافیوں کو جو جو مسائل درپیش ہیں اس کا نہ صرف ازالہ کیا جائے گا بلکہ ان صحافیوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔   ہینڈ آﺅٹ نمبر1075 ۔۔۔۔زیڈ ایم

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401کراچیمور خہ26 ستمبر ، 2021  وفاقی حکومت کی ساری ترقی کاغذات تک محدود ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو وزیر اعظم عمران خان کے بیانات کانوں کو تو بھلے لگتے ہیں لیکن عمل کچھ بھی نہیں ہے۔ صوبائی وزیرصنعت و تجارت کراچی۔ 26 ستمبر۔ وزیر اعظم عمران خان کے بیانات پر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات کانوں کو تو بھلے لگتے ہیں لیکن عمل کچھ بھی نہیں ہے۔ ان کی ساری ترقی صرف تقاریر تک محدود ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ ڈیم، نوکریاں، مکانات اور اسکیمیں صرف کاغذات میں ہیں، زمینی حقائق کچھ اور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیانات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حقیقت میں ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ ان معاملات کی طرف ان کی نظر نہیں جاتی۔ ان کے وزراءاور مشیران انہیں حقیقت سے باخبر نہیں رکھتے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پوری وفاقی کابینہ صرف بیانات پر لگی ہوئی ہے۔ ترجمانوں کی ایک فوج ہے جو جھوٹ بولنے پر مامور ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے میں نیازی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔وفاقی وزراءکے روزنئے اسکینڈل سامنے آتے ہیں، پھر بھی ایماندار ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل پر توجہ دے ورنہ احتساب کے لئے تیار رہے۔ عوام مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت کی تباہی کے باعث موجودہ وفاقی حکمرانوں سے عاجز آ چکے ہیں۔  ہینڈ آﺅٹ نمبر1076 ۔۔۔۔ایم یو