2009 سندھ یونیورسٹی پرائمری ٹیسٹ پاس امیدواروں نے سوکھی روٹی گلے میں ڈال کر اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ آرڈر کے حصول کے لیئے پریس کلب کے سامنے دھرنہ جاری

لاڑکانہ۔۔۔۔محمد عاشق پٹھان2009 سندھ یونیورسٹی پرائمری ٹیسٹ پاس امیدواروں نے سوکھی روٹی گلے میں ڈال کر اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ آرڈر کے حصول کے لیئے پریس کلب کے سامنے دھرنہ جاری رکھا ، دھرنے کے شرکاء کی پی ایس ٹی کے آرڈر دو کی شدید نعریبازی کی، اس موقع پر علی ڈنو گاد، محمود بھٹو، ساجد قریشی اوردیگر نے کہا کہ جعلی ڈگریوں ، جعلی ڈومیسائیل والوں کو ہمارے آرڈردیئےگئے لیکن ہمیں 12 سال احتجاج کرنے پر صرف آسرےاور دلاسے دیئے گئے جو کہ ظلم اور ذیادتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب پاس امیدواروں کو آرڈر نھیں دیئے جارہے تو ٹیسٹ کیوں لی گئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ بیروزگاری اور مھنگائی نے جیناجھنجھال کردیا ہےاور اپنے بچوں کے ساتھ فاکہ کشی کاٹنے پرمجبور ہیں ، ان کا مذید کہنا تھا کہ سندھ گورنمینٹ نے اگر 2009 سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں کے آرڈر جاری نھیں کیئے تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکٹائینگے، انھوں نے بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پی ایس ٹی کے  آرڈر جاری کرکے  ہماری بیچینی دور کی جائے۔۔